News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعدرفیق کونیب نےکلین چٹ دےدی

رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعدرفیق کونیب نےکلین چٹ دےدی
اپ لوڈ :- ہفتہ 03 اکتوبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 103

ویب ڈیسک ۔۔ اورنیب سےمسلم لیگ ن کےرہنماکیلئےبھی اچھی خبرآہی گئی ۔ 
 
جی ہاں ۔۔ نیب نیب لاہور نے سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف ریلوے اراضی لیز پر دینے کی انکوائری عدم ثبوتوں کی بناپربند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
 
ڈی جی نیب نے ریجنل بورڈ میٹنگ میں منظوری کے بعد حتمی منظوری کےلیے چیرمین نیب کو سفارشات بھیج دیں۔ خواجہ سعد رفیق پر ریلوے کی اربوں روپے کی زمین من پسند افراد کو سستے داموں لیز پر دینے کا الزام تھا۔
 
 سعد رفیق پرالزام تھا کہ انہوں نے لاہور والٹن روڈ اور یو ای ٹی پر اراضی 33 سال کےلیے لیز پر دلوائی، انہوں نے ریڈمکو کے زریعے یہ زمین من پسند کنٹریکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لیے دی، پاکستان ریلوے کے آفیسرز نے بھی اراضی لیز پر دینے کے لیے جانچ پڑتال نہیں کی۔
 
ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق پر من پسند افراد کو زمین ٹھیکے پر دینے کا الزام ثابت نہ ہوسکا، ریلوے نے جس کمپنی کو زمین لیز پر دی اس نے سب سے زیادہ بولی لگائی تھی، 12 پلاٹس پاکستان کے مختلف ضلعوں میں آئل کمپنیوں کو دیے گیے، بھلوال میں پلاٹ راولپنڈی کی کمپنی کو دیا گیا اور رحیم یار خان میں کمرشل پلاٹ جام برادرز کو دیا گیا۔

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.