عمران خان کوقوم پرمسلط کرنےوالوں کوجواب دیناہوگا،نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف نےایک بارپھرلندن سےموجودہ حکومت پرچڑھائی جاری رکھی۔ مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےانہوں نےکہاکہ کشمیرکےمسئلےپرتم ایک قراردادتک توپاس نہیں کراسکےاوربات کرتےہوکہ تم کشمیرکےسفیرہو۔ کوئی ایک ملک تمہارےساتھ نہیں کھڑا، تم نےملک کابیڑاغرق کردیا۔
آج روپیہ ڈالرکےمقابلےمیں کہاں کھڑاہے؟ غریب آدمی بچوں کوسکول نہیں بھیج سکتا، کیاایسی ہوتی ہےریاست مدینہ؟
آج غریب آدمی کیلئےدووقت کی روٹی کھانامشکل ہوگیاہے،غریب آدمی روٹی کھائےیابجلی کےبل دے۔ تم توڈیڑھ کروڑنوکریاں دینےکی بات کرتےتھے، تم نےتوڈیڑھ کروڑلوگ نوکریوں سےفارغ کردئیے۔ عمران خان کولانےوالےجواب دیں موجودہ صورتحال کا۔ لانےوالےبتائیں اس قوم کوکہ کیوں انہوں نےیہ سوغات عوام پرمسلط کی؟ کیوں عوامی مینڈیٹ کوچوری کیا؟
پاکستان کےموجودہ حالات دیکھ کرچپ نہیں رہ سکتااورکوئی مجھےچپ کروانےکی کوشش بھی نہ کرے۔ انہوں نےایک بارپھرعمران خان کولانےوالوں کوللکارااورایک بارپھرکہاکہ ہمارامقابلہ عمران خان سےنہیں اسےلانےوالوں سےہے۔
انہوں نےکہا کہ میں آپ سےپوچھناچاہتاہوں کہ کیاآپ کومجھےاورہم سب کوتاریخ کےدرست سمت پرکھڑےہوتےہوئےنظرآناچاہیےیانہیں ؟ میں اپنےملک کوبچانےکیلئےمیدان میں نکلاہوں اوریہ کردارہرپاکستانی کواداکرناچاہیے۔
انہوں نے ن لیگ کےرہنماوں کومخاطب کرتےہوئے کہا کہ تمام پاکستانی آپ کی طرف دیکھ رہےہیں کہ کیوں آپ اپناکرداراداکرنےمیں لیٹ ہورہےہیں ؟
انہوں نےکہاکہ آپ کوآرٹی ایس کوبندکرکےہمارےبندوں کوہروایاگیا، بہت سےحلقوں میں اتنےزیادہ ووٹ مستردہوئےکہ ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ آرٹی ایس کوبندکرکےدھاندلی کاپراسیس مکمل کیاگیا۔ تمام تردھاندلی کرکےبھی صرف چارووٹوں سےاس سلیکٹڈکووزیراعظم بنوایا۔ ہم اندھے،گونگےاوربہرےہیں تونہیں بولتےلیکن اگرایسانہیں توہم کیوں نہ بولیں ؟ اگرہم خاموش رہےتویہ پاکستانیت ہرگزنہیں ۔ تین بارکاوزیراعظم لندن سےبیٹھ کربات کرتاہے۔
ہمارےخلاف فیصلہ دینےوالےجج کوفارغ کردیالیکن اسی جج کافیصلہ اپنی جگہ برقرارہے۔۔
عاصم باجوہ نےپچھلےپندرہ بیس سالوں میں امریکامیں اربوں کےاثاثےبنائےہیں ، وہ استعفیٰ دیتےہیں توعمران خان کہتاہےکہ نہیں نہیں آپ توبہت ایماندارہیں، آپ مستعفی نہ ہوں ۔
یہ دہرامعیارنہیں چلےگا، نوازشریف اس دہرےمعیارپرخاموش نہیں رہےگااورنہ کوئی مجھےخاموش کرانےکی کوشش کرے۔
انہوں نےکہاکہ اپنےادوارمیں مسلح افواج کی بہت خدمت کی ہےاورآئندہ بھی موقع ملاتوخدمت کرینگے۔
میراجواختلاف مشرف سےتھاآج بھی وہی ہےکہ قوم کامینڈیٹ کیوں چوری کیا؟ انہوں نےکہاکہ مجھےبیٹےسےتنخواہ نہ لینےپروزارت عظمیٰ سےنکلوایاگیالیکن دوسری جانب فارن فنڈنگ کیس کومسلسل لٹکایاجارہاہے؟