News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

شہبازشریف کونوازشریف کاساتھ دینےکی سزادی گئی ، مریم نواز

شہبازشریف کونوازشریف کاساتھ دینےکی سزادی گئی ، مریم نواز
اپ لوڈ :- سوموار 28 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 96

مریم نوازنےشہبازشریف کی گرفتاری پرپریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےحکومت اورنیب پرکڑی تنقیدکی ، انہوں نےاپنی پریس کانفرنس کاآغازحضرت علی کرم اللہ وجہہ کےاس مشہورقول سےکیا کہ کفرکی حکومت چل سکتی ہے،ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی ۔ ان کی حکومت میں سقوط کشمیرہوا،یہ سب سارےگناہ کرکےبھی پاک صاف ہیں ۔ مجھےکوئی شک نہیں کہ شہبازشریف کواس طرح سےگرفتارکرنےکامطلب کیاہے۔ جس طرح انہیں عدالتوں کےچکرلگوائےجارہےتھے۔ اس کی وجہ صرف ایک ہےکہ شہبازشریف نےسرتوڑکوششوں کےباوجوداپنےبھائی کاساتھ نہیں چھوڑا۔ انہوں نےبھائی اوربھائی کی کازکےساتھ وفاداری پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ 
 
ان سارےاوچھےہتھکنڈوں کےباوجودشہبازشریف اپنےبھائی کےساتھ غیرمتزلزل اندازمیں کھڑےہیں ۔ شہبازشریف کہتےہیں کہ میاں نوازشریف نےاپنی تقریرمیں کوئی غلط بات نہیں کی ۔ اگراس ملک میں کوئی انصاف ہےتوگرفتاری شہبازشریف کی نہیں بلکہ عاصم سلیم باجوہ کی ہونی چاہیے۔ شہبازشریف کےنام ننانوےکمپنیاں نہیں نکلیں ۔ عاصم سلیم باجوہ جوایک تنخواہ دارملازم ہیں ان کاارب پتی ہوجاناسمجھ میں نہیں آتا ۔ کیانیب کویہ نظرنہیں آتا؟ اعلیٰ عدلیہ نےنیب کی ساکھ پرسنجیدہ سوالات اٹھادئیےہیں ۔ نیب کوبی آرٹی ، بلین ٹی سونامی ، وزراکی کرپشن ، جہانگیرترین کافرار،آٹااورچینی سکینڈل دکھائی نہیں دیتے۔ 
 
ہمارےذاتی کاروباروں پرسوالات اٹھائےجاتےہیں لیکن عاصم سلیم باجوہ کےبچوں کاکاروبارکسی کونظرنہیں آتا ۔ میڈیاپردباوڈالاجاتاہےکہ عاصم سلیم باجوہ کی خبرنہیں چلانی لیکن ان کی وضاحت میڈیاپرچلوائی گئی ۔ آج اس ملک میں عدالتوں کودباومیں ڈالاجاتاہے۔ ہےکسی میں ہمت کہ عاصم سلیم باجوہ کونوٹس بھیجے۔ ن میں سےش نکالنےوالوں کی اپنی چیخیں نکل گئی ہیں ۔ 

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.