News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

کراچی کےمسائل حل کرنےکیلئےہرممکن تعاون کی یقین دہانی

کراچی کےمسائل حل کرنےکیلئےہرممکن تعاون کی یقین دہانی
اپ لوڈ :- بدھ 02 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 86

 ویب ڈیسک ۔۔
 
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کہتےہیں کراچی کےمسائل حل کرنےکیلئےپاک فوج ہرممکن تعاون فراہم کرےگی ۔ عوام کو مشکل گھڑی میں مایوس نہیں کرینگے۔ کراچی کیلئے وفاق اور صوبائی حکومت کے پروگرام کو آرمی کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔
 
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ دو روزہ دورے پر کراچی پہنچےہیں جہاں انہوں نےبارشوں سےمتاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔
 
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کور ہیڈ کوارٹرز پہنچے جہاں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف کو کراچی میں بدترین سیلابی صورتحال، سندھ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامیہ سے تعاون، آبادی کے بے ہنگم پھیلاؤ اور انفراسٹرکچر کی وجہ سے پیدا مسائل پر بریفنگ دی گئی۔
 
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ ایسی قدرتی آفات کا مقابلہ کوئی شہر نہیں کر سکتا۔ ہمارا مسئلہ وسائل کی کمی نہیں بلکہ درست ترجیحات ہیں۔
 
آرمی چیف نے کہا کہ قدرتی آفات ترجیحات درست کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ ترجیحات درست کرنے سے بڑے نقصانات سے بچاجا سکتا ہے۔ کراچی کیلئے پروگرام کو پاک فوج کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔
 
انہوں نے کراچی میں جاری امدادی سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مقامات اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی۔
 
ان کا کہنا تھا کہ امدادی سرگرمیوں کیلئے وسائل کا استعمال زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں ہونا چاہیے۔ یہ قدرتی آفت ہے، سب متحد رہیں۔ پاک فوج عوام کو مشکل گھڑی میں مایوس نہیں کرے گی۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.