News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

سندھ حکومت سےملکرکراچی کےبڑےمسائل حل کرینگے،وزیراعظم عمران خان

سندھ حکومت سےملکرکراچی کےبڑےمسائل حل کرینگے،وزیراعظم عمران خان
اپ لوڈ :- ہفتہ 29 اگست 2020
ٹوٹل ریڈز :- 101

 ویب ڈیسک ۔۔
 
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  وفاق اورسندھ کی حکومتیں ملکر کراچی کے تین بڑے مسائل کے حل کیلئےکام کریںگی ۔
 
ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بارش سے کراچی کے عوام کی تکالیف کا پوری قوم کو احساس ہے، مشکل گھڑی میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومت نے کراچی کے تین بڑے مسائل کوحل کرناہے، شہر میں نالوں کی صفائی کے ساتھ تجاوزات کو مکمل ہٹایا جارہا ہے جب کہ کچرے اور سیوریج کے مسائل کا مستقل حل نکالا جائےگا۔
 
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کراچی میں نالوں کی صفائی اور نکاس آب کے مسئلے کا مستقل حل نکالیں گے، کراچی کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی کا مسئلہ بھی حل کریں گے۔
 
یادرہےکہ اس سےپہلےوزیراعلیٰ سندھ ایک بیان میں کہہ چکےہیں کہ وفاق سےمددلینےپرتیارہیں لیکن وفاقی حکومت کےساتھ کسی صورت صوبائی حکومت کےاختیارات شئیرنہیں کئےجائیں گے۔ 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.