News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

عمران خان کوپاکستان کاہٹلربننےکی اجازت نہیں دینگے،احسن اقبال

عمران خان کوپاکستان کاہٹلربننےکی اجازت نہیں دینگے،احسن اقبال
اپ لوڈ :- بدھ 26 اگست 2020
ٹوٹل ریڈز :- 124

 ویب ڈیسک ۔۔
 
مسلم لیگ ن کے سینئررہنمااحسن اقبال نےدعویٰ کیاہےکہ ایف اےٹی ایف قوانین کی آڑمیں دراصل عمران خان پاکستان کےہٹلربنناچاہتےہیں لیکن انہیں ہرگزایساکرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔
 
احسن اقبال کاکہناتھااپوزیشن عمران خان سے کوئی این آراو نہیں مانگ رہی،جہانگیر ترین کوراتوں رات ملک سےفرارکرایا تھاتوآپ نےاسے این آر اودیاتھا۔
 
 
انہوں نےسابق وزیر صحت کاحوالہ دیتےہوئےکہاکہ انہیں دوائی اسکینڈل میں ہٹایاگیالیکن اس کےخلاف ایکشن کچھ نہیں ہواتوکیا آپ نے اسےاین آر او دیاتھا، عمران نیازی نے چینی، شوگر مافیا کو این آر او دے دیا۔
 
 سینیٹ سے مسترد ہونے والے بلوں پربات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے نام پر پاکستان کو فاشسٹ ریاست نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی آڑمیں عمران خان کو پاکستان کا ہٹلر نہیں بننے دیں گے۔
 
احسن اقبال نے کہا کہ سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن نے فیٹف کو شکست نہیں دی بلکہ ایسے نظام کو شکست دی جو حکومت بلڈوز کرنا چاہتی تھی۔
 
احتساب عدالت اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نیب پربھی خوب برسےاورکہا کہ ایک سال گزرنےکےباوجودنیب میرے خلاف ریفرنس دائر نہیں کر سکاحالانکہ مجھے گرفتار کےجیل میں بھی رکھا گیا۔
 
 
انہوں نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی کےکیس میں ضمانت کے بعد سات پیشیاں بھگت چکاہوں لیکن نیب ہربارنت نئےبہانےبناکرتاریخ لے لیتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ سپریم کورٹ میں نیب مؤقف دےچکاہے کہ احتساب عدالتیں فیصلے نہیں کرتیں اس لیےمقدمات میں تاخیرہو رہی ہے، لیکن نیب اصل بات یہ ہےکہ نیب کوجھوٹ گھڑنےکے لیےوقت درکار ہوتا ہے اس لیے ہر بار یہ نئی تاریخ لے لیتے ہیں۔
 
 
احسن اقبال کاکہناتھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کا جرم بار بار کروں گا، شراب کا پرمٹ دینا ٹھیک لیکن کھیلوں کا انفرااسٹرکچر تعمیر کرنا کرپشن ہے؟
 
مراد سعید کا نام لیے بغیر احسن اقبال نےپوچھاکہ وزیر مواصلات بتائیں ڈیڑھ سال قبل بنائی جانے والی جے آئی ٹی کہاں گئی، اس جے آئی ٹی کا جے بھی سامنے نہیں آیا، حکومت کا صرف ایک ایجنڈا ہے کہ مخالفین کےخلاف جتناجھوٹ بول سکتےہوبولےجاو۔
-----------------------
عمران خان کےنامکمل سیاسی وعدوں کی کہانی اس ویڈیومیں ۔۔
 
 
 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.