News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

سعودی عرب اسرائیل امارات امن معاہدےمیں شامل ہوجائےگا،امریکی صدر

سعودی عرب اسرائیل امارات امن معاہدےمیں شامل ہوجائےگا،امریکی صدر
اپ لوڈ :- جمعرات 20 اگست 2020
ٹوٹل ریڈز :- 110

 ویب ڈیسک ، مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
 
سعودی عرب کےواضح انکارکےباوجودامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب بھی اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔
 
وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کےدوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کا خیر مقدم کیااورکہاکہ متحدہ عرب امارات کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت زیر غور ہے۔
 
سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر ٹرمپ نےتوقع ظاہرکی کہ سعودی عرب اسرائیل امارات معاہدے میں شامل ہو جائے گا۔
 
ایران کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نےواضح کیاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے جلد ہی کہیں گے کہ امریکا ایران کے خلاف معطل کی گئی سابقہ تمام پابندیوں کی بحالی چاہتا ہے۔
 
دوسری جانب سفارتی ذرائع کےمطابق روس اور چین سمیت دیگر ممالک کی جانب سے امریکی اقدام کی شدید مخالفت متوقع ہے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.