News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

حکم امتناع خارج ۔۔ شوگرمل مالکان کےخلاف کارروائی کی اجازت

حکم امتناع خارج ۔۔ شوگرمل مالکان کےخلاف کارروائی کی اجازت
اپ لوڈ :- ہفتہ 20 جون 2020
ٹوٹل ریڈز :- 119

ویب ڈیسک ۔۔
 
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے شوگر  ملز مالکان کی درخواست پر مختصر فیصلہ سناتےہوئےمختصر فیصلے میں شوگر ملز مالکان کی درخواست کو مسترد کیا اور درخواست پر جاری حکم امتناع بھی ختم کردیا۔
 
ساتھ ہی اپنےحکم میں عدالت نے شوگر انکوائری رپورٹ پر متعقلہ اداروں کو کارروائی کی بھی اجازت دے دی ہے۔  سماعت کے دوران اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا غلط ہےکہ انکوائری کمیشن سیاسی مخالفین سے انتقام کے لیے بنایا گیا، انکوائری تو حکومت کے اپنے مضبوط اتحادیوں اور دوستوں کے خلاف بھی ہو رہی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اپنے دوستوں اور اتحادیوں کے خلاف کارروائی کے لیے بڑی جرات اور عزم چاہیے، دوستوں اور اتحادیوں کے خلاف کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ کارروائی کسی تعصب پر مبنی نہیں ہے۔
 
شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وکیل سلمان اکرم راجا نے جوابی دلائل دیتے ہوئےبتایاکہ شوگر کے معاملے پر تمام متعلقہ قوانین موجود ہیں، اس لیے انکوائری کمیشن کی ضرورت نہیں تھی۔
 
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اگرتعصب پر مبنی اس کارروائی پر ٹرائل ہو جائے تو ناانصافی ہو گی، ٹرائل میں ساری عزت نفس، کاروبار مجروح ہونے کے بعد اپیل میں کہیں انصاف ملا بھی تو کیا ملا۔
 
عدالت کا شوگر ملز مالکان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو تو خوش ہونا چاہیے کہ نیب اور حکومت کا امتحان ہے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.