لاہورکاکوئی علاقہ یا قصبہ کوروناسےمحفوظ نہیں ، سمری

ویب ڈیسک ۔۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکومحکمہ صحت کی جانب سےایک سمری بھیجی گئی ہےجس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل گیا ہےاورکوئی بھی رہائشی علاقہ اور قصبہ اس وباکےاثرسے محفوظ نہیں ۔ سمری میں لاہور میں کورونا کےنئےمریضوں کا اندازہ 6 لاکھ 70 ہزارلگایا گیا ہے۔
سیکرٹری محکمہ صحت کیپٹن ریٹائرڈ عثمان کےمطابق محکمہ صحت کی جانب سے 15 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب کو لاہور میں کورونا وائرس کے کیسز کی صورت حال کے حوالے سے سمری ارسال کی گئی تھی۔
محکمہ صحت کےمطابق انہوں نےیہ اعدادوشمارلاہورکےمختلف علاقوں سےلئےگئےرینڈم سیمپلنگ کےبعدمرتب کئےہیں ۔ سمری میں انکشاف کیا گیا کہ لاہورکا کوئی بھی رہائشی علاقہ یا قصبہ ایسانہیں جہاں یہ بیماری نہ ہو۔
محکمہ صحت کے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ نےصورتحال کےپیش نظرلاہور میں 4 ہفتوں کے مکمل لاک ڈاون کی سفارش کی ہے، سفارش کی گئی ہے کہ 50 سال سے اوپر کے لوگوں کو قرنطینہ میں یا علیحدہ رکھا جائے اور لوگوں کا گھروں میں رہنا لازمی قرار دیا جائے۔
-----------