News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

طیارہ حادثہ :ائیربس ماہرین اہم شواہدفرانس لےگئے

طیارہ حادثہ :ائیربس ماہرین اہم شواہدفرانس لےگئے
اپ لوڈ :- سوموار 01 جون 2020
ٹوٹل ریڈز :- 152

ویب ڈیسک ۔۔
 
22مئی کولاہورسےکراچی آنےوالی پی آئی اےکی پروازپی کےایٹ تھری زیروتھری کوپیش آنےوالےحادثےکی تحقیقات کرنےوالی ائیربس کمپنی کےماہرین کی ٹیم اپناکام مکمل کرکےواپس فرانس روانہ ہوگئی۔
 
ذرائع کے مطابق ائیربس ٹیم نےجائےحادثہ سےتمام ضروری شواہد اکٹھے کیے اوراس رن وے کا بھی معائنہ کیاجہاں لینڈنگ کی کوشش میں بدقسمت طیارےکےدائیں انجن کونقصان پہنچاتھا۔ میڈیاسےملنےوالی خبروں کےمطابق ائیربس کمپنی کےٹیکنیکل ماہرین حادثےکی حتمی رپورٹ فرانس میں تیارکریں گے۔ حادثےکی درست وجوہات کاپتالگانےکیلئےماہرین تباہ شدہ طیارےکابلیک باکس اورکاک پٹ وائس ریکارڈربھی اپنےساتھ لےگئےہیں ۔ بلیک باکس اورکاک پٹ وائس ریکارڈرکی ڈی کوڈنگ میں مددکیلئےکچھ پاکستانی ماہرین بھی فرانس جائیں گے۔
 
 
طیارہ حادثےکی تحقیقات کےلیے26 مئی کوائیربس کمپنی کے11 ٹیکنیکل ایڈوائزرزفرانس سےکراچی پہنچےتھے۔ غیرملکی ماہرین نےچھ روزتک اپنی کراچی میں موجودگی کےدوران باریک بینی سےجائےحادثہ کادورہ کیااورجہازکےملبےکامعائنہ کیا۔ واضح رہےکہ ائیربس ماہرین کےجائےحادثہ کےدورےکےدوران ہی کاک پٹ وائس ریکارڈرجہازکےملبےسےملا۔ امیدہےاگلےایک ہفتےکےدوران حادثےکی مکمل تحقیقاتی رپورٹ پاکستان کومل جائےگی ۔
 
 
 یادرہےکہ 22مئی کو لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز لینڈنگ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار عملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔
--------------------------------
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.