News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

فواد چودھری اور فردوس عاشق اعوان میں لفظی گولہ باری

فواد چودھری اور فردوس عاشق اعوان میں لفظی گولہ باری
اپ لوڈ :- منگل 19 مئی 2020
ٹوٹل ریڈز :- 177

 
پچھلےدنوں وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی جناب فوادچودھری کاایک بیان پڑھا۔ کہتےہیں فردوس عاشق اعوان لابنگ کرکےکابینہ میں شامل ہوئیں حالانکہ وہ اس اہل نہیں تھیں ۔۔ ان کامزیدیہ کہناتھاکہ فردوس عاشق اعوان کووزیربنانےسےوزیراعظم عمران خان کوبہت نقصان ہوا ۔۔
ویسےفوادصاحب ۔۔ جتنی آپ کی فردوس آپاسےلاگت بازی ہے،اس حساب سےآپ نےان کاتعارف بہت  مختصرکروایاہے۔۔ چلئیےجوکسرآپ نےچھوڑی ہےوہ ہم پوری کئےدیتےہیں ۔۔
 
 
فردوس عاشق اعوان ۔۔ اس قدرمردانہ نام ہےکہ صاحبہ لگانےسےبھی نسوانیت کااحساس پیدانہیں ہوتا۔۔ آپ کاسیاسی سفرمسلم لیگ ق سےشروع ہوا۔۔ لیکن 2008میں ق لیگ کی سائیکل پنکچرہوتےہی ق سےکٹی کرکےپیپلزپارٹی میں شامل ہوگئیں،وزارت کےمزےلوٹےلیکن 2013 میں پنجاب میں پی پی کی لٹیاڈوبتےہی چھلانگ مارکرتحریک انصاف کی کشتی میں سوارہوگئیں اوربالاخرپی ٹی آئی کےبڑےبڑےجغادریوں کوپراں ہٹاکروزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات بنکراپنےسابقہ قائدین جناب آصف زرداری اوربلاول بھٹوکےساتھ ساتھ شریف فیملی کی وہ دھول اڑائی کہ ۔۔ رہےرب داناں۔۔
 
 
ویسےایک اکیلی اورتن تنہافردوس عاشق اعوان نےجس تیزی اورکامیابی سےسیاست کےمیدان میں کامیابیاں سمیٹی ہیں انہیں دیکھتےہوئےمیں بےاختیاروہ گیت گنگنانےلگتاہوں ۔۔ کڑی کاپتاکرو،کیڑےپنڈدی آ،کیڑے شہردی آ ۔او لگدی پنجاب دی آ۔ ان دنوں وزارت سےآوٹ ہیں لیکن ان کی جگہ آنےوالےشبلی فرازکی ہومیوپیتھک پرفامنس کودیکھتےہوئےپتانہیں کیوں مجھےایسالگتاہےکہ فیاض الحسن چوہان کی طرح فردوس عاشق اعوان کےواپس آنےکابھی پوراچانس موجودہے ۔۔ اورہاں ۔فوادصاحب۔ ایک اوربات ۔۔ شیشےکےگھرمیں بیٹھ کردوسروں پرپتھرمارنےسےپہلےذراآپ بھی تواپناپولیٹیکل پروفائل لوگوں سےشئیرکریں ۔۔آپ بھی تو مشرف لیگ ۔اور۔ پیپلزپارٹی کی خاک چھاننےکےبعدتحریک انصاف میں شامل ہوئے،آپ دونوں نےوزرات اطلاعات کووزارت اٹ اورلات بنانےمیں کوئی کسرنہیں چھوڑی اوردونوں سےعین پیک پرواپس لی گئی ۔آپ دونوں کادکھ سانجھاہےتوبہترہےایک دوسرےپرکیچڑاچھالنےکی بجائےایک دوسرےکادکھ بانٹیں کیونکہ ممکن سیاسی خانہ بدوشی کاآپ دونوں کاسفرآگےبھی جاری رہے۔ ۔ 
 
 
 جہاں تک شبلی فرازکاتعلق ہےتوایک شعرہی کافی ہے: ان بارشوں سےدوستی اچھی نہیں فراز،کچاتیرامکان ہےکچھ توخیال کر۔۔
 باقی آپ خودسمجھدارہیں ۔۔ اجازت دیجئےاللہ حافظ
---------------
 

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.