News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

پنجاب لاک ڈاون : کون سی دکان کھلے اور کون سی رہےگی بند ؟

پنجاب لاک ڈاون : کون سی دکان کھلے اور کون سی رہےگی بند ؟
اپ لوڈ :- اِتوار 10 مئی 2020
ٹوٹل ریڈز :- 163

ویب ڈیسک ۔۔
 
پنجاب حکومت نے صوبے میں 3 دن مکمل لاک ڈاؤن اور 4 دن تمام دکانیں کھولنےکےحوالےسےتفصیلات جاری کردی ہیں ۔
 
صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کےمطابق پنجاب میں 3 دن، جمعہ، ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جب کہ 4 دن پیر، منگل، بدھ اور جمعرات لاک ڈاؤن میں نرمی ہوگی، نرمی کے دنوں میں ساری دکانیں اور بازار کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پلازہ اور شاپنگ سینٹر ساتوں دن بند رہیں گے۔
 
 
دوسری جانب حکومت پنجاب نے جزوی لاک ڈاؤن کے حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق صوبے میں 31 مئی تک  جزوی لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی ہے۔ این سی سی کی جانب سے  فجر سے لیکر شام پانچ بجے تک دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
 
نوٹی فیکیشن کے مطابق دانہ منڈی، سبزی منڈی اور مویشی منڈیاں ہفتے میں سات دن24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔ حجام اور سلیون کے علاوہ جمنیزیم بھی کھول دیے گئے ہیں۔ تمام ریٹیل شاپس ہفتے میں چار دن کھولنے کی اجازت ہو گی۔ پھل اور سبزی منڈی ہفتے میں سات دن کھلی رہیں گی۔ ٹائر پنکچر شاپس، ہوٹلز سے ٹیک اوے ہوم ڈلیوری 24 گھنٹے کھلی رہے گی۔دوسرے مرحلے میں تعمیراتی شعبے، پی وی سی پائپ الیکٹرک اپلائنس اور سٹیل کا کاروبار کھولنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ پوسٹل اور کورئیر سروسز بھی ہفتے میں سات دن کھلی رہی گی۔
 
 
حکومتِ پنجاب کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق  کھیلوں کی تقریبات اور جلسے جلوس  پر پابندی ہوگی۔ اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گا تاہم پابندی کا اطلاق  چنگ چی رکشہ پر نہیں ہوگا۔ ہوٹل،شادی ہالز، سنیمااور عوامی اجتماعات پر پابندی ہو گی۔ بڑے شاپنگ مالز ،تعلیمی ادارے ،ریسٹورنٹ بدستور بند رہیں گے۔ کنسرٹ اور کھیلوں کی سرگرمیان بھی بند رہیں گی۔ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ جلد ملاقات میں ایس او پیز تیارکرکے پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کھول دیا جائے گا۔
-------------
Punjab Hakoomat nay sobay mein 3 roz mukamal lockdown aor 4 roz dukanain kholnay kay hwalay say tafseelat jari kar dee hain. Minister Fayyazul Hassan Chohan kay mutabiq sobay mein 3 din Juma, Hafta aor Itwar ko mukamal lockdown ho ga. Peer, Mangal, Budh awr Jumarat ko lockdown mein narmi ho gi. Narmi kay dino mein sari dukanain aor bazar khulay rhain gay. Lekin big plaza, shopping centers pura hafta band rahain gay. Punjab mein juzwee lockdown mein 31 May tak azafa kya gya hay. Public transporters say muzakarat kay baad public transport ko bhi kholay janay ka imkaan hay. 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.