کم جونگ ان اورالطاف بھائی میں حیرت انگیزقدرمشترک

ویب ڈیسک ۔۔
شمالی کوریاکےبلاشرکت غیرےاورکلم کلےحکمران کم جونگ ان کی شکل ہی نہیں حرکتیں بھی الطاف بھائی سےکافی ملتی جلتی ہیں ۔ دونوں ہی اپنےاپنےعوام کیلئےکبھی خوشی کبھی غم کاانتہائی حسین امتزاج ہیں ۔ میں توسوچتاہوں کہ ان دونوں میں سےجب بھی کوئی عوام کےسامنےآیاکرےتوسازندےبیک گراونڈمیں کبھی خوشی کبھی غم نامی بھارتی فلم کاٹائٹل میوزک پلےکیاکریں۔ میوزک کےساتھ اگرکم جونگ ان یاالطاف بھائی شاہ رخ جیسی شکل بناکےذراباہیں بھی پھیلادیاکریں تو سونےپرسہاگہ ہوجائے۔۔
یہ اتنی لمبی چوڑی تمہیداس خبرکےبعدباندھناپڑی جس کےمطابق کئی روزکی طویل اورپراسرارغیرحاضری کےبعد شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اچانک عوام کے سامنےآگئے،جس کے بعد ان کی صحت اور ہلاکت کے حوالے سے زیر گردش تمام تر قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔
عین ممکن ہےاپنی بیماری اورہلاکت کی خبریں خودکم جونگ نےہی پھیلائی ہوں کیونکہ اپنےالطاف بھائی کی طرح انہیں بھی عوام کوخوشگوارحیرتوں میں مبتلاکرنےکاشوق ہے۔ آپ کویادہوگاکہ الطاف بھائی بھی اکثربڑےمجمعےکےسامنےروتےاورسسکیاں لیتےہوئےپارٹی چھوڑنےکااعلان کرتےتومصطفیٰ کمال،وسیم اختر،حیدرعباس رضوی،فیصل سبزواری سمیت دیگررہنماایسی نوٹنکی کرتےکہ دنیاکےبڑےبڑےنوٹنکی بازبھی شرماکےگھونگھٹ میں منہ چھپالیں ۔
نہیں بھائی نہیں ۔۔ بھائی ہمیں نکال دیں ، آپ نہ جائیں ، بھائی آپ ہیں توہم ہیں ۔۔ بھائی ہمیں منزل نہیں رہنماچاہیے ۔۔"
"بھائی پلیز،ہم آپ کےپاوں پڑتےہیں ۔۔ ہم سےکوئی غلطی ہوئی ہےتو۔۔آپ بڑےہیں ہمیں معاف کریں ۔۔ وغیرہ وغیرہ ۔۔
یہ میں اپنی طرف سےنہیں کہہ رہا ، آپ نےبہت باریہ سب اپنی آنکھوں سےدیکھاہوگا ۔۔ یہ سب قصہ پارینہ بن چکاہے۔ اب نہ وہ الطاف بھائی رہےنہ ان کےہمنوا۔۔ ہاں بڑےمنہ والاایک اورگڈاکم جونگ ان کی شکل میں ہمیں انٹرٹین کرنےضرورآگیاہے ۔ دیکھیں یہ والی مزاحیہ فلم کب تک چلتی ہے ۔۔
کم جونگ ان 11 اپریل کو ہونے والے پارٹی اجلاس کے بعد سے منظر عام سے غائب تھے جس کے باعث ان کی خراب صحت اور ان کی ہلاکت سے متعلق قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔
-----------
Muhammad Zaheer
The author is a journalist. He is currently working for a news channel.
Muhammad Zaheer مزید تحریریں