News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

کورونا ۔۔ بیماری سےزیادہ ہمارےروئیےافسوسناک ہیں

کورونا ۔۔ بیماری سےزیادہ ہمارےروئیےافسوسناک ہیں
اپ لوڈ :- جمعرات 27 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 138

پاکستان میں کوروناوائرس کےدوکیس سامنےآچکےہیں ۔ یہ دونوں صاحب جن کی شناخت حکومت کی جانب سےصیغہ رازمیں رکھی جارہی ہےایران سےوطن واپس لوٹےتھے ۔ دونوں میں سےایک کاتعلق کراچی جبکہ دوسرےکاگلگت بلتستان سےہےاوردونوں اس وقت زیرعلاج ہیں ۔ 
 
 کوروناکےحوالےسےدوکیسزسامنےآنےکی خبرتومجھ اورآپ سمیت سب جانتےہیں لیکن اس حوالےسےزیادہ افسوسناک بات یہ ہےکہ کوروناکےمریض سامنےآتےہی ہمارےاداروں نےالزامات ایک دوسرےپرلگانےشروع کردئیےہیں ۔ وفاقی حکومت سندھ کواورسندھ وفاق کوذمہ دارٹھہرارہاہے۔ حالانکہ ان حالات میں توتمام صوبائی حکومتوں اوروفاق کوایک یونٹ کی طرح کام کرناچاہیے۔ خدانخواستہ کہیں ایسانہ ہوکہ نااتفاقی کی صورت میں نتیجہ پولیوکےخلاف اقدامات جیسانکلےاورعالمی اداروں کویہ کہناپڑاکہ پولیوکےخاتمےمیں مکمل کامیابی کانہ حاصل ہونادراصل حکومتی اداروں میں کوآرڈینیشن کےفقدان اورپولیوٹیموں میں یکسوئی کی کمی کی وجہ سےہے۔ 
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
 اسی حوالےسےایک اورقابل توجہ بات یہ ہےمشیرصحت جوکچھ روزپہلےتک یہ دعویٰ کررہےتھےکہ پاکستان میں کوروناکاکوئی مریض نہیں ، کراچی میں مریض کےسامنےآنےکےبعدیہ اقرارکرنےپرمجبورہوگئےکہ کوروناکاایک اورمریض اسلام آبادمیں زیرعلاج ہے۔ لوگ یہ سوال پوچھنےمیں حق بجانب ہیں کہ اس حوالےسےیہ اہم ترین خبرکیوں چھپائی گئی ؟ 
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
 امیدہےکوروناوائرس کےحوالےسےحکومت عوام کودرست خبریں فراہم کرےگی تاکہ لوگ اس وائرس کابھرپورمقابلہ کرسکیں ۔ اس کےعلاوہ ایک اورافسوسناک بات یہ ہےکہ کوروناکےپاکستان پہنچتےہی پورےملک سےماسک غائب ہوگئےہیں اوراب چینی اورآٹےکی طرح ماسک کی ذخیرہ اندوزی کرکےبھی اربوں کی دیہاڑیاں لگائی جائیں گی ۔ ایسےمیں حکومت کافرض بنتاہےکہ عوام تک مفت ماسک پہنچانےکاکوئی خاطرخواہ بندوبست کرے ۔۔ 
 
یہ بھی ضرورپڑھیں ۔۔

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.