News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

قاضی فائزعیسیٰ کیس : کیا معاملہ فیصلہ کن موڑ پرآپہنچا ؟

قاضی فائزعیسیٰ کیس : کیا معاملہ فیصلہ کن موڑ پرآپہنچا ؟
اپ لوڈ :- جمعرات 20 فروری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 244

ویب ڈیسک ۔۔
 
بظاہریوں لگ رہاہےکہ جیسےپاکستانی عدلیہ کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کاحامل قاضی فائزعیسیٰ کیس فیصلہ کن موڑپرآپہنچاہے ۔ 
 
سپریم کورٹ میں اس کیس کی گزشتہ روزہونےوالی سماعت پرایک نظرڈالیں توصاف دکھائی دیتاہےکہ عدالت اس کیس کےحوالےسےفیصلہ سناناچاہتی ہے ۔ سماعت کےدوران معززعدالت نےریمارکس دئیے کہ بنچ سے متعلق بیان پر اٹارنی جنرل ثبوت پیش کریں یا معافی مانگیں،اگر اٹارنی جنرل کو مواد میسر نہیں آتا تو تحریری معافی مانگیں، امید کرتے ہیں مطلوبہ دستاویزات پیش کی جائیں گی، جج کیخلاف صدارتی ریفرنس ٹھوس مواد پر ہونا چاہیے، اٹارنی جنرل بتائیں یہ ریفرنس ہے یا جسٹس فائز عیسیٰ کیخلاف ایف آئی آر ہے۔ 
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ٹیکس معاملے کی انکوائری کے بغیر ریفرنس بنا دیا، کیا کوئی شخص اپنی اہلیہ اور بچوں کے غیر ملکی اثاثوں پر قابل احتساب ہے۔ سپریم کورٹ کے فل بنچ نے صدارتی ریفرنس کیخلاف جسٹس فائزعیسیٰ اور دیگرکی درخواستوں پر سماعت کی۔ 
 
اٹارنی جنرل انور منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو برطانیہ کی جائدادیں گوشواروں میں ظاہر کرنا چاہیے تھیں۔
 
جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ گزشتہ روز بھی ادھر اُدھر کی باتیں ہوئی، ہمیں کیس پر فوکس کرنا ہے، یہ دکھا دیں گے اہلیہ کے اثاثے دراصل معزز جج کے اثاثے ہیں۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.