عاطف خان اور شہرام ترکئی کو کابینہ میں واپسی کااشارہ مل گیا

ویب ڈیسک ۔۔
وزیراعظم عمران خان نےچندصرف چندروزپہلےخیبرپختونخواکابینہ سےبرطرف کئےجانےوالےوزراعاطف خان اورشہرام ترکئی کی دوبارہ کابینہ میں واپسی کااشارہ دےدیا۔
دونوں برطرف وزرانےوزیراعظم عمران خان سےملاقات کی اوروزیراعلیٰ کےپی کےمحمودخان کےحوالےسےسگلےشکوےکئے۔ عمران خان نے پارٹی کے اندرونی معاملات کی میڈیا پر تشہیر پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ڈسپلن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا،وزراتیں واپس لینےکافیصلہ مشکل تھا،آپ دونوں خیبر پختونخوا میں میرے قابل اعتماد ساتھی ہیں،میں نے کبھی شخصیات کو اہمیت نہیں دی،ہمیشہ مشکل فیصلے کیے،امید ہے مستقبل میں آپ لوگ مزید محنت کریں گے، وزیراعظم نے دونوں ارکان اسمبلی کی دوبارہ کابینہ میں واپسی کا عندیہ دیدیا۔
وزیراعظم ہاوس کےذرائع کےمطابق ملاقات انتہائی خوشگوارماحال میں ہوئی ۔