News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

وفاقی وزیرفیصل واوڈاکابڑاجھوٹ پکڑاگیا،الیکشن کےوقت امریکی شہری تھے

وفاقی وزیرفیصل واوڈاکابڑاجھوٹ پکڑاگیا،الیکشن کےوقت امریکی شہری تھے
اپ لوڈ :- سوموار 20 جنوری 2020
ٹوٹل ریڈز :- 204

ویب ڈیسک ۔۔
 
وفاقی وزیربرائےآبی وسائل فیصل واوڈاکابڑاجھوٹ پکڑاگیا۔
 
جی ہاں،روزنامہ جنگ میں شائع ہونےوالی معروف تحقیقاتی رپورٹرفخردرانی کی ایک تہلکہ خیزخبرشائع ہوئی ہےجس کےمطابق 11جولائی 2018کوہونےوالےعام انتخابات کےموقع پرفیصل واوڈامریکی شہری تھےاوریہ کہ ان کاصرف اورصرف پاکستانی شہری ہونےکاحلف نامہ دراصل جعلی تھا ۔ خبرمیں تحریک انصاف سےتعلق رکھنےوالےایک قانون دان کاحوالہ دیتےہوئےکہاگیاہےکہ اگریہ ثابت ہوجائےکہ واوڈاالیکشن کےموقع پرامریکی شہری تھےتووہ نااہل ہوجائیں گے۔ 
 
 اسی حوالےسےہمارےپاس مسلم لیگ ن سےتعلق رکھنےوالےدوسینیٹرزسعدیہ عباسی اورہارون اخترکی مثال ہےجنہیں سپریم کورٹ نےصرف اس لئےنااہل قراردیاکیونکہ کاغذات نامزدگی جمع کراتےوقت وہ غیرملکی شہری تھے۔ اب الیکشن کمیشن حکام کاکہناہےکہ وہ ازخودنوٹس نہیں لےسکتے،کوئی چاہےتوان کی اسمبلی رکنیت کوچیلنج کرسکتاہے۔ دوسری جانب سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشادکہتےہیں کاغذات نامزدگی جمع کراتےوقت ریٹرننگ افسرسےغلطی ہوئی کہ اس نےکاغذات کی تصدیق نہیں کرائی ۔ کنوردلشادکےمطابق الیکشن کمیشن چاہےتوازخودنوٹس لےسکتاہے۔ 
 
اب دیکھیں ۔۔ ریاست مدینہ بنانےکےدعویدارعمران خان غلط بیانی کرنےاورجھوٹاحلف نامہ جمع کرانےوالےاپنےانتہائی فیورٹ وزیرکےخلاف کیاایکشن لیتےہیں ۔ یادرہےکہ واوڈا کچھ روزپہلےاےآروائی نیوزپرکاشف عباسی کےپروگرام آف دی ریکارڈمیں فوجی بوٹ لےآئےتھےاوردوران پروگرام انہوں نےوہ بوٹ میزپررکھ دیاتھا۔ ان کاکہناتھاکہ ن لیگ والوں نےچوم کراورچاٹ کرآرمی ایکٹ ترمیمی بل کوووٹ دیا۔ 
 
واوڈاصاحب کےحوالےسےایک خبریہ بھی ہےکہ جلدان کاقلمدان تبدیل کردیاجائےگا۔ لیکن ایساتوتبھی ہوگاجب ان کی وزارت بچےگی ۔ وزارت نہ رہی توقلمدان تبدیل کرنے،نہ کرنےسےکیافرق پڑتاہے؟ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.