خواجہ آصف ، خرم دستگیر،عظمیٰ بخاری،سردارایازصادق اوردیگرکی گرفتاری کاامکان

ویب ڈیسک ۔۔
احسن اقبال کی گرفتاری کے بعدمسلم لیگ ن کےرہنماوں کی گرفتاریوں کاسلسلہ تھمانہیں بلکہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنےکاقوی امکان ہے۔
قومی اردواخبارمیں شائع ہونےوالی ایک رپورٹ کےمطابق مسلم لیگ ن کےرہنماممکنہ گرفتاریوں کےڈرسےحکومت اوراداروں کےخلاف بہت زیادہ بولنےسےگریزکررہےہیں ۔ جب سےنیب کےبعدایف آئی اےبھی مسلم لیگ ن کےخلاف متحرک ہواہےتب سےاس جماعت کےرہنمااوربھی محتاط ہوگئےہیں ۔ مسلم لیگ ن کےماڈل ٹاون سیکرٹریٹ پرایف آئی اےکاچھاپہ اسی سلسلےکی ایک کڑی دکھائی دیتاہے۔
خبرکےمطابق ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کونشانےپرموجودافرادکی فہرست سےآگاہ کردیاگیاہےجنہیں مستقبل میں گرفتارکیاجاسکتاہے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔
اس فہرست میں خواجہ آصف،مریم اورنگ زیب، جاوید لطیف، رانا تنویر، سردار ایاز صادق، عطا اللہ تارڑ، عظمیٰ بخاری، خرم دستگیر اور محسن ر انجھا شامل ہیں۔