شاہدخاقان عباسی نےاسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکوکھری کھری سنادیں

ویب ڈیسک ۔۔
کئی ماہ بعدقومی اسمبلی آمداورآتےہی سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرپرچڑھائی ۔۔
سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ن کےرہنماشاہدخاقان عباسی جوان دنوں ایل این جی کیس میں نیب کےقیدی ہیں ، گزشتہ روزپروڈکشن آرڈرجاری ہونےپرقومی اسمبلی میں تشریف لائے۔ گرفتاری کےبعدقومی اسمبلی میں یہ ان کی پہلی حاضری تھی ۔ ایوان میں خطاب کرتےہوئےانہوں نےسپیکراسدقیصرکوایوان کےتمام اسیرارکان کےپروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنےپرکھری کھری سنادیں اورکہاکہ اگران پرپروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنےکیلئےدباوہےتوبتادیں ۔ شاہدخاقان عباسی نےخاص طورپرراناثنااللہ کاذکرکیااورباربارسپیکرسےراناثنااللہ کےپروڈکشن آرڈرجاری کرنےپرزوردیتےرہے ۔
شاہدخاقان عباسی کاکہناتھاکہ اگرسپیکرن لیگ کےاسیرارکان اسمبلی کی ایوان میں آمدکوبراسمجھتےہیں تووہ ایوان میں نہیں آئیں گےلیکن سپیکرپروڈکشن آرڈرجاری کریں ۔ انہوں نےکہاکہ اسپیکرصاحب پروڈکشن آرڈرجاری کرکےآپ نےکوئی احسان نہیں کیا، یہ آپ کاکام اورایک رکن اسمبلی کااستحقاق ہے ، جیسےآپ اس ایوان کےممبرہیں ویسےہی میں بھی ہوں ۔
یوں غصےمیں بھرےہوئےشاہدخاقان عباسی ایک مختصرخطاب کےبعدراناثنااللہ کےپروڈکشن آرڈرجاری نہ کرنےپراحتجاجاً ایوان سےواک آوٹ کرگئے ۔