News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

ملک ریاض کے190ملین پاونڈکسی کی جیب میں جائیں گے؟

ملک ریاض کے190ملین پاونڈکسی کی جیب میں جائیں گے؟
اپ لوڈ :- بدھ 07 دسمبر 2019 اپ ڈیٹ :- بدھ 11 دسمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 213

 
ان دنوں ٹی وی ٹاک شوز،اخبارات اورمعروف اینکرزکےٹی وی یوٹیوب چینلزپرزیادہ ترایک ہی موضوع زیربحث ہےاوروہ ہےبرطانیہ سےحکومت پاکستان کوملنےوالےپراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے190ملین پاونڈ۔ 
 
یہ ایک سونوےملین پاونڈجوشایدپاکستانی روپوں میں کوئی 40ارب کےقریب بنتےہیں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نےملک ریاض سےایک آوٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ کےنتیجےمیں وصول کئے،کیونکہ برطانوی ایجنسی کوملک ریاض کی برطانیہ میں موجودکیش اورپراپرٹی ویلتھ کےجائزذرائع سےحاصل ہونےپرشبہ تھا۔ لہذاملک ریاض نےکسی عدالتی جھمیلےمیں پڑنےکی بجائےاین سی اےکو190ملین پاونڈدیکرجان چھڑالی ۔
 
 خبروں کےمطابق یہ رقم برطانوی حکومت نےحکومت پاکستان کےحوالےکردی ہے۔ اب ملک ریاض یہ کہتےہیں کہ وہ یہ رقم سپریم کورٹ کی طرف سےان پرعائد460ارب روپےجرمانےکی مدمیں اداکرینگے۔ یادرہےکہ سپریم کورٹ کےسابق چیف جسٹس ثاقب نثارنےبحریہ ٹاون کراچی کی زمین سستےداموں ہتھیانےپرملک ریاض پریہ جرمانہ عائدکیاتھا ۔
 
 خبروں کےمطابق یہ رقم سپریم کورٹ کےاکاونٹ میں جمع ہوچکی ہےاوروفاقی حکومت نےدرخواست کی ہےکہ یہ رقم اسےدی جائے۔ حالانکہ سپریم کورٹ کےبحریہ ٹاون کراچی کےجرمانےوالےفیصلےکودیکھاجائےتویہ رقم سندھ حکومت کوملنی چاہیے ۔ لیکن اگریہ رقم وفاقی حکومت سپریم کورٹ کی جانب سےبحریہ ٹاون پرعائدجرمانےکی مدمیں ایڈجسٹ کرکےخودہڑپ جاتی ہےتوپھرکئی سوالات کھڑےہوجائیں گے۔
 
نمبرایک : برطانوی کرائم ایجنسی کی جانب سےملک ریاض سےوصول ہونےوالے190 ملین پاونڈ حکومت پاکستان سپریم کورٹ کےجرمانےکی مدمیں کیسےایڈجسٹ کرسکتی ہے،کیونکہ اس کامطلب تویہ ہواکہ برطانیہ نےملک ریاض سےاس کےکسی غلط کام پرجرمانہ وصول کرکےحکومت پاکستان کودیااورحکومت پاکستان نےجرمانےکی وہ رقم واپس ملک ریاض کودےدی ۔ 
 
اگریہ رقم سپریم کورٹ کےجرمانےکی مدمیں ایڈجسٹ کی جانی ہےتواس کااصل حقدارسندھ ہے،پھروفاق کیوں اس رقم کوہتھیاناچاہتاہے؟
 
ملک ریاض سےبرطانوی کرائم ایجنسی نےان کےمشکوک ذرائع آمدن کےباعث 190ملین پاونڈ بطورجرمانہ یاہرجانہ وصول کئے۔ کیامنی لانڈرنگ کےاذلی دشمن وزیراعظم عمران خان نےملک ریاض سےپوچھاکہ یہ رقم کیسےباہرگئی؟
 
کیاملک ریاض کےمعاملےمیں حکومت اوراس کےادارےاتنےبےبس ہیں کہ کوئی کھل کراس پرسوال نہیں کررہا؟
 
میڈیاپراس حوالےسےپروگرام ہورہےہیں لیکن وہ بھی اس طرح ڈرتے ڈرتے کہ جیسےکوئی بچہ رات کوسوتےہوئےپیشاب آجائےتوڈرتےڈرتےباتھ روم جاتاہےکہ کہیں کوئی جن نہ آکراسےپکڑلے۔ 
 
تو،دوستویہ خاصاالجھاہوامعاملہ ہےلیکن یہ بڑی آسانی سےسلجھ سکتاہےاگرحکومت اپنابندمنہ کھولے۔ ایسااس لئےکہاکیونکہ معروف اینکراورصحافی طلعت حسین صاحب کےبقول حکومت کےکئی وزرانےفون کرکےانہیں بتایاکہ وزیراعظم نےکابینہ کوملک ریاض والےمعاملےپرزبان بندی کاحکم دیاہے۔ 

Muhammad Zaheer

The author is a journalist. He is currently working for a news channel.

Muhammad Zaheer مزید تحریریں

Muhammad Zaheer

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.