News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

العزیزیہ ریفرنس : نوازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت کااحوال

العزیزیہ ریفرنس : نوازشریف کی درخواست ضمانت پرسماعت کااحوال
اپ لوڈ :- جمعہ 25 اکتوبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 211

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ 
 
آج اسلام آبادہائیکورٹ میں العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی طبی بنیادوں پرجیل سےرہائی کیلئےشبہبازشریف کی درخواست پرسماعت ہوئی ۔ جسٹس محسن اختراورجسٹس عامرفاروق پرمشتمل دورکنی بنچ نےدرخواست کی سماعت کی ۔
 
 سماعت کےدوران سروسزہسپتال میں داخل نوازشریف کاعلاج کرنےوالےبورڈمیں شامل ڈاکٹرسلیم نےعدالت کوبتایاکہ نوازشریف کوعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ انہوں نےعدالت کےاستفسارپرنوازشریف کولاحق پرانی بیماریوں جیسےکہ شوگر، گردوں کےمسائل اوربائی پاس آپریشن کےبارےمیں آگاہ کیا ۔ 
 
 
 
 عدالت کےپوچھنےپرڈاکٹرسلیم نےبتایاکہ نوازشریف کوخون میں پلیٹ لیٹ سیلزکی خطرناک حد تک گرتی ہوئی تعدادکےپیش نظرہسپتال لایاگیااوردس رکنی میڈیکل بورڈان کاعلاج کررہاہے۔ ان کاکہناتھاکہ نوازشریف کےپلیٹ لیٹ سیل بنتےہیں لیکن ساتھ ہی ختم بھی ہوجاتےہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ نوازشریف کی حالت کےپیش نظرانہیں فی الحال سفرکی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ 
دوسری نوازشریف کےوکیل خواجہ حارث کاکہناتھاکہ نوازشریف کی حالت تشویشناک ہے ۔ بہترہوگاکہ نوازشریف کی حالت بارےان کےذاتی معالج ڈاکٹرعدنان سےبھی رائےلےلی جائے۔ بعدازاں سروسزاسپتال کےڈاکٹرزنےعدالت کوبتایاکہ منگل کونوازشریف کےعلاج کاپانچ روزہ سائیکل مکمل ہوگا، تب ہی عدالت کوبہتررپورٹ دی جاسکتی ہے ۔ جس پرعدالت نےسماعت منگل تک ملتوی کرتےہوئےنوازشریف کی تفصیلی میڈیکل رپورٹ بھی طلب کرلی ۔ 
 
-----------
 
Al azizia reference mein Shahbaz Sharif ki darkhwast per Nawaz Sharif ki zamanat ke lia Islamabad high court mein samaat hui. Islamabad High Court ke Justice Mohsin Akhtar aor Justice Amir Farooq per per mushtamil 2 rukni bench ney smaat ki. Adalaat ney Services Hospital Lahore key Doctors ki team say Nawaz  Sharif ki sehat baray tafseel say swalat kiay. Samaat ke doran Nawaz Sharif ke wakeel Khwaja Haris ney bhi dlayal diay. Baad mein adalat ney doctors ke request per case ki samaat mangal tak multavi kar di. 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.