News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

شہبازشریف کیاواقعی نوازشریف سےناراض ہیں ؟

شہبازشریف کیاواقعی نوازشریف سےناراض ہیں ؟
اپ لوڈ :- جمعہ 18 اکتوبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 301

(خصوصی تجزیہ نگار) 
 
کہتےہیں سردیاں آتےہی جسم کےپرانےدردپھرسےجاگنےلگتےہیں ۔ شایدیہی وجہ ہےکہ شہبازشریف کوکمردردکی شکایت پہلےسےزیادہ تنگ کرنےلگی ہےاوراسی وجہ سےوہ پچھلےدنوں اپنےبڑےبھائی نوازشریف سےملنےکوٹ لکھپت جیل نہیں جاسکےتھے۔ 
 
 ممکن ہےشہبازشریف کےحوالےسےیہ محض ہماری خوش فہمی ہوکیونکہ سیاسی وعوامی حلقوں میں گردش کرتی خبریں تواس حوالےسےکچھ اورہی کہانی سنارہی ہے ۔ یہ کہانی ہم آپ کوبھی سنائےدیتےہیں ۔
 
 مارکیٹ میں ان دنوں یہ خبرزبان زدعام ہےکہ شہبازشریف مولانافضل الرحمان کےدھرنےکےحوالےسےبڑےبھائی میاں نوازشریف کےموقف سےبالکل بھی متفق نہیں ۔ یادرہےنوازشریف شہبازشریف اورمسلم لیگ ن کومولانافضل الرحمان کےدھرنےمیں پوری سیاسی قوت سےشرکت کی ہدایت کرچکےہیں ، حالانکہ میاں شہبازشریف جواسٹیبلشمنٹ کےقریبی اورپسندیدہ سمجھےجاتےہیں نوازشریف کےموقف سےمتفق نہیں،وہ دھرنےمیں شرکت کےخلاف ہیں کیونکہ انکےخیال میں یہ دھرناحکومت نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کےخلاف ہے۔ 
 
شہبازشریف کی میاں نوازشریف سےناراضی کی افواہوں کواس وقت زیادہ ہواملکی جب پچھلےدنوں شہبازشریف اچانک اٹھنےوالے{کمردرد}کےباعث نوازشریف سےملنےکوٹ لکھپت جیل نہ جاسکے حالانکہ اس روزآزادی مارچ کےحوالےسےدونوں بھائیوں میں اہم صلاح مشورہ ہوناتھا ۔ 
 
کچھ روزبعدوہی شہبازشریف تھےاوروہی ان کاکمردردلیکن وہ اپنےبیٹےحمزہ شہبازسےملنےکوٹ لکھپت جیل گئےاورآزادی مارچ کےحوالےسےصلاح مشورہ کیا۔ 
 
 شہبازشریف کی ناراضی کی خبرمیں اس لئےبھی صداقت محسوس ہوتی ہےکیونکہ انہوں نےتاحال نیب حکام سےرابطہ کرکےنوازشریف سےملاقات کیلئےزورنہیں دیا ۔ یادرہےکہ نوازشریف ان دنوں نیب لاہورکی حراست میں ہیں اورانہیں نیب لاہورکےمرکزی دفترمیں رکھاگیاہے۔ 
 
باخبرذرائع کےمطابق  نوازشریف نےشہبازشریف کےتمامترتحفظات کوردکرتےہوئےانہیں آزادی مارچ میں شرکت کی ہدایت کی تھی حالانکہ خبریں یہ بتاتی ہیں کہ شہبازشریف نےنوازشریف کوطرح طرح کےدلائل دیکرآزادی مارچ میں شرکت سےروکنےکی کوشش کی لیکن نوازشریف نےان کی ایک نہ سنی ۔ 
 
 
 
 شہبازشریف جواحتراماً بڑےبھائی کوبات کوردکرنےکی جرات نہیں کرسکتے، اپنی ناراضی ظاہرکرنےکیلئےنوازشریف سےملاقات نہیں کررہے۔ یادرہےکہ دھرنےمیں شرکت کےحوالےسےمیڈیاکوبراہ راست نوازشریف کےموقف سےآگاہ کرنےپرشہبازشریف مریم نوازکےشوہرکیپٹن ریٹائرڈصفدرپربھی پارٹی اجلاس میں اظہاربرہمی کرچکےہیں ۔ یہاں قارئین کویہ بھی بتاتاچلوں کہ دھرنےکےحوالےسےدوسرےمشاورتی اجلاس میں پرویزرشید، محمدزبیراورچنددوسرےرہنماوں کوشرکت کی دعوت نہیں دی گئی تھی کیونکہ ان لیڈران کےبارےمیں خیال کیاجاتاہےکہ وہ پارٹی میں مریم نوازکےزیادہ قریب سمجھےجاتےہیں ۔
 
 
 
 شہبازشریف کی نوازشریف سےناراضگی کی افواہوں کوسختی سےمستردکرتےہوئےترجمان ن لیگ اورپارٹی کےسیکرٹری جنرل احسن اقبال کاکہناہےکہ دھرنےکےحوالےسےدونوں بھائیوں کےخیالات کم وبیش ایک جیسےہیں ۔ مریم اورنگزیب کہتی ہیں نوازشریف اورشہبازشریف میں پھوٹ کسی کی خواہش ہوسکتی ہےلیکن اس میں حقیقت نہیں ۔ 
 
 
----------
 
In dino Pakistan mein har taraf Maulana Fazalur Rehman ke dharnay ka charcha hey. Pakistan Peoples Party dharnay mein shirkat sy inkaar kr chuki hey lekin Muslim League Nawaz (PML-N) Maulana ke Azadi March aor dharnay mein shareek ho gi. Quaid PML-N Mian Nawaz Sharif ney Shahbaz Sharif ko Azadi march or dharnay mein shirkat ka hukam dya hy. Kehtay hain ke Shahbaz Sharif dharnay mein shikat ke khilaf hain lekin wo Nawaz Sharif ki hukam adoli bhi nahi kar saktay lekin wo Nawaz Sharif sy naraz hain. Log kehtay hain ke Shahbaz Sharif isi narazgi ki wajha sy Nawaz Sharif sy milnay Kot Lakhpat Jail nahi gaya thay. Nawaz Sharif aj kal NAB Lahore ki harasat mein hain lekin Shahbaz Sharif baray bhai ko milnay NAB Lahore office bhi nahi gaya. 
Dosri taraf PML-N nay dono bhaion mein narazgi ki khabron ko mustrad kr dia hay. Ahsan iqbal kehtay hain k dharnay kay hawaly sy Nawaz Sharif aor Shahbaz Sharif ke khayalat aik jasay hain. 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.