News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

چودھری شوگرمل کیس : نوازشریف نےنیب تفتیشی ٹیم کوزچ کردیا

چودھری شوگرمل کیس : نوازشریف نےنیب تفتیشی ٹیم کوزچ کردیا
اپ لوڈ :- جمعرات 16 اکتوبر 2019 اپ ڈیٹ :- جمعرات 17 اکتوبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 438

ویب ڈیسک ۔۔
سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف ان دنوں چودھری شوگرمل کیس کےسلسلےمیں نیب لاہورکی حراست میں ہیں۔ انہیں ٹھوکرنیازبیگ کےمقام پرقائم نیب آفس میں رکھ کرکیس کی تفتیش کی جارہی ہے۔
 
  ایک خبرکےمطابق نیب کی تفتیشی ٹیم دن میں دو مرتبہ میاں نوازشریف سےپوچھ گچھ کرتی ہے ۔ خبرکےمطابق  نیب ذرائع کاکہناہےکہ میاں صاحب تفتیشی ٹیم سےتعاون نہیں کررہےاوراب تک پوچھےگئےتمام سوالوں کےجواب میں ان کابس یہی کہناہےکہ کمپنی شیئرزکی ٹرانسفرکیلئےکوئی غیرقانونی ٹرانزیکشن نہیں ہوئی اوریہ کہ اس سلسلےمیں حسین نوازسےپوچھاجاناچاہیےجودراصل فیملی بزنس چلاتےہیں۔ 
 
ذرائع سےیہ بھی پتاچلاہےکہ نیب حراست میں میاں نوازشریف کی صحت اورموڈدونوں بالکل نارمل ہیں ۔ نیب کےتابڑتوڑکیسوں کےباوجودسابق وزیراعظم دوران تفتیش انتہائی تحمل اوربردباری سےنہ صرف نیب ٹیم کےسوالات سنتےہیں بلکہ ان کاجواب بھی دیتےہیں ۔ یہ بھی پتاچلاہےکہ اکثرمیاں صاحب کےجواب سن کرنیب والےزچ ہوجاتےہیں اوراسی وجہ سےان کاکہناہےکہ نوازشریف ان سےتعاون نہیں کررہے۔
 
 
 نیب اس کیس میں نوازشریف سےآمدن سےزائدذرائع کی تحقیقات کررہاہے۔ نیب نےنوازشریف پرالزام لگایاہےکہ انہوں نےبطوروزیرخزانہ پنجاب، وزیراعلی پنجاب اوروزیراعظم اس مل میں دوارب روپےانویسٹ کئےجوان کی معلوم ذرائع آمدن سےزیادہ ہیں ۔ مسلم لیگ ن اورشریف خاندان نےنیب کی کارروائیوں اورالزامات کوحکومت کاسیاسی انتقام قراردیاہے۔ 
 
---------------
 
The National Accountability Bureau (NAB) questions former Prime Minister Nawaz Sharif twice a day in Chaudhry Sugar Mills (CSM) case. Nawaz Sharif, these days, is under NAB custody regarding investigation of CSM. According to a source, Nawaz Sharif is not cooperating with the NAB investigation team as after every question Nawaz Sharif says he has done nothing wrong. Nawaz Sharif says no illegal transaction was made for the transfer of shares of CSM and that Hussain Nawaz should be asked for it as he does the family business. The PML-N and the  Sharif family has termed NAB cases as political vendetta. 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.