News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

نوازشریف کےبیان میں چھپی دھمکی ۔۔ اسمبلیوں سےمستعفی ہونےکافیصلہ ؟

نوازشریف کےبیان میں چھپی دھمکی ۔۔ اسمبلیوں سےمستعفی ہونےکافیصلہ ؟
اپ لوڈ :- ہفتہ 12 اکتوبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 299

خصوصی تجزیہ ۔۔ 
 
طویل عرصےبعدنوازشریف کےدیداراورمیڈیاسےگفتگونےن لیگ کےچاہنےوالوں میں نئی روح پھونک دی ہے۔ نوازشریف نےوہی بات کی جو ن لیگ کےکارکن اورہمدردسنناچاہتےتھے۔ مسلم لیگ ن کےقائدکابیان سننےکےبعددوباتیں توبالکل واضح ہیں ۔ پہلی یہ کہ ڈیل کادوردورتک نام ونشان نہیں ،اوراگرکسی نےکوئی بات بھی کرنی ہےتومجھ سےکرے،کسی اورسےنہیں۔ نوازشریف آج بھی بلاخوف وخطرووٹ کوعزت دوکےاپنےبیانئےپرپورےاعتمادسےکھڑےہیں ۔ دوسری بات جس میں اب کوئی شک و شبہ نہیں رہایہ ہےکہ بھلےشہبازشریف کی کمردردکرتی رہے،مسلم لیگ ن بطورجماعت مولانافضل الرحمان کےدھرنےمیں شریک ہوگی۔
نوازشریف کےبیان میں چھپی ایک بات،جس کاانہوں نےبوجوہ کھل کراظہارنہیں کیا،انتہائی اہم اورقابل غورہے۔ میڈیامیں بھی نوازشریف کی دوسری باتوں پربحث کی جارہی ہےلیکن اس بات کویکسرنظراندازکردیاگیاہے ۔ نوازشریف کایہ کہناکہ الیکشن کےفوراً بعد مولانافضل الرحمان کےمشورےپرعمل کرتےہوئےاسمبلیوں سےاستعفےنہ دینا ن لیگ کی غلطی تھی۔ اس بات کی دو طرح سےوضاحت کی جاسکتی ہے ۔ نمبرایک ، ن لیگ مولاناکےدھرنےاورآزادی مارچ میں شرکت نہ کرنےکی غلطی نہیں کرے گی اور نمبردو یہ کہ مستقبل قریب میں حالات قابوسےباہرہونےپرمسلم لیگ ن اسمبلیوں سےمستعفی بھی ہوسکتی ہے۔
اسمبلیوں سےاستعفوں کاآپشن ظاہرہےترپ کاوہ پتاہےجو ن لیگ سب سےآخرمیں شوکرےگی اورجس کےبعدقوی امکان ہےکہ موجودہ حکومت بری طرح ڈگمگانےکےبعددھڑام سےنیچےآگرےگی ۔ کیونکہ اتنےبڑےپیمانےپرملکی سطح پرپیداہونےوالےآئینی بحران کامقابلہ کرناکوئی آسان بات نہیں ہوگی ۔
 
 
 
یہ کہہ دیناکہ ادھرن لیگ استعفےدےگی اورادھرالیکشن کمیشن ضمنی الیکشن کااعلان کردےگا،اتناآسان نہیں ۔ ملکی معاشی حالات جس سمت میں جارہےہیں اسےدیکھتےہوئےباآسانی کہاجاسکتاہےکہ آنےوالےدنوں میں مہنگائی آسمان سےباتیں کرنےلگےگی ۔ تاجراورصنعتکارتوابھی سےچیخناچلاناشروع ہوگئےہیں،اوروہ دن دورنہیں جب عوام بھی سڑکوں پرنکلنےکیلئےایک کال کےمنتظرہونگے۔ ن لیگ استعفےدینےکیلئےعوامی غیض وغضب کےلاوےکےپوری طرح پکنےکااعلان کرےگی ۔ ایسےمیں ملک کی سب سےبڑی سیاسی جماعت کی طرف سےاسمبلیوں سےاستعفوں کااعلان شایدموجودہ سیٹ اپ کےتابوت میں آخری کیل ثابت ہو۔
 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.