News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

مولاناکااعلان اسلام آباد ۔۔ شہراقتدارکےڈینگی بھی تیار

مولاناکااعلان اسلام آباد ۔۔ شہراقتدارکےڈینگی بھی تیار
اپ لوڈ :- ہفتہ 04 اکتوبر 2019 اپ ڈیٹ :- ہفتہ 05 اکتوبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 478

تجزیہ : محمد احمد معروف 

مسلم لیگ ن اورپیپلزپارٹی کےروئیےسےنالاں مولانافضل الرحمان نےسولوفلائیٹ لیتےہوئے27اکتوبرکوتن تنہااسلام آبادکی جانب مارچ کااعلان کردیا۔ میڈیاکوبریفنگ دیتےہوئےمولاناکاکہناتھاکہ ملک بھرسےقافلےاسلام آبادپہنچیں گے،اس حکومت کوچلتاکرکےہی دم لیں گے۔ 

 اب ایک طرف بپھرےہوئےمولانافضل الرحمان اوردوسری جانب تحریک انصاف کی حکومت ہےجوکسی صورت نہیں چاہےگی کہ معاشی کمزوری اورسیاسی افراتفری کےجھٹکوں سےلرزتی اس کی حکومت کومارچ کازلزلہ تہہ وبالاکرکےرکھ دے۔ ویسےتووزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی کےفلورپراپوزیشن کوڈی چوک پردھرنےکیلئےخوداپناکنٹینراورکھاناتک دینےکاوعدہ کرچکےہیں لیکن واقفان حال کاکہناہےکہ عمران خان اپنےاس بیان پربھی یوٹرن لینےکافیصلہ کرچکےہیں ۔ شایدیہی وجہ ہےکہ مولانافضل الرحمان کواسلام آبادکی طرف مارچ اوردھرنےسےروکنےکیلئےکم ازکم بیانات کی حدتک انہیں ڈرانےکی پوری کوشش کی جارہی ہے۔

اس حوالےسےشیخ رشیدکابیان سب سےدلچسپ ہے۔ شیخ صاحب فرماتےہیں مولانافضل الرحمان شوق سےاسلام آبادآئیں ، ڈینگی مچھرکاٹ کاٹ کرانہیں بےحال کردیں گے۔

یہ سچ ہےاسلام آباداورراولپنڈی میں ڈینگی مچھراب تک متعددجانیں لےچکاہےاورہسپتال ڈینگی بخارکےمریضوں سےبھرےپڑےہیں لیکن لوگ بچےنہیں کہ شیخ رشیدکےبیان میں چھپی دھمکی کونہ سمجھ سکیں ۔ ظاہرہےشیخ رشیدنام توڈینگی مچھرکا لےرہےہیں مگروہ کہناکچھ اورچاہتےہیں ۔ لیکن یہاں مسئلہ شیخ رشیدکی ڈینگوں یا ڈینگی کانہیں ، مسئلہ کچھ اورہے؟

 

صحافی کےسوال پرسابق صدرآصف زرداری کادلچسپ تبصرہ

وہ بات جوشیخ رشیدکوسمجھ نہیں آرہی یاشایدوہ سمجھنانہیں چاہتے،یہ ہےکہ اس مرتبہ مولانااسلام آبادخودکوڈینگی سےکٹوانےنہیں بلکہ خوداسلام آبادکےڈینگیوں کوکاٹنےآرہےہیں ۔ ڈینگی مچھرکےمریضوں میں مناسب علاج کی صورت میں جانبرہونےکےنوےفیصدامکانات ہوتےہیں لیکن مولاناکےکاٹےکاکوئی علاج ہےنہ ویکسین ۔ اس لئےسننےمیں آرہاہےکہ مولاناکی آمدکااعلان ہوتےہی اسلام آباداورپنڈی میں تباہی پھیلاتےڈینگی مچھروں سےابھی سےمستقبل کی پیش بندی شروع کردی ہے۔ ایک بات توطےہےکہ مولانااگراسلام آبادپہنچنےمیں کامیاب ہوگئےتوشیخ رشیدکی ڈینگیں سنائی دیں گی نہ ڈینگی مچھروں کی غوں غوں ۔۔ ویسےبھی نومبرمیں اسلام اورپنڈی میں سردی اتنی بڑھ چکی ہوگی کہ ڈینگی مچھراپنی موت آپ مرجائیں گے ۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.