شاہدخاقان عباسی کاتحریری بیان جمع ، اہم حقائق سےپردہ اٹھادیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
نیب کےثبوت کاحصول ثانوی حیثیت رکھتاہے، نیب کااصل مقصدلوگوں کی تضحیک اوران کی تذلیل کرناہے ۔ میں نےکرپشن کی ہےتوبتایاجائےکہ کہاں کی اورمیں نےکس سےکتنےپیسےلئے؟ یہ وہ باتیں ہیں جوسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےنوصفحات پرمشتمل اپنےتحریری بیان میں کہیں ہیں ۔ یہ بیان احتساب عدالت اسلام آبادمیں جمع کرادیاگیاہے۔
اپنےبیان میں شاہدخاقان عباسی کاکہناتھاکہ اگرانہوں نےایل این جی گیس کی امپورٹ میں اختیارات کاغلط استعمال کیاہےتومفتاح اسماعیل اورعمران الحق یہاں کیاکررہےہیں ؟ مفتاح اسماعیل اورعمران الحق کومیرےخلاف وعدہ معاف گواہ بننےسےانکارپرگرفتارکیاگیا ۔
لیگی رہنماکاکہناہےکہ پاکستان کاایل این جی ٹرمینل دیناکاسستاترین ٹرمینل ہےاوراس کےلگنےبجلی کی پیداوارمیں سالانہ ایک کھرب روپےکی بچت ہوئی ۔ شاہدخاقان عباسی اپنےبیان میں مزیدلکھتےہیں کہ نیب حکام سرکاری افسران پردباوڈال کران کےخلاف بیان لینےکی کوشش کررہےہیں ۔