News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

میرپورآزادکشمیرزلزلہ ، 31ہلاکتیں ، لوگ خوفزدہ ، رات جاگ کرگزاری

میرپورآزادکشمیرزلزلہ ، 31ہلاکتیں ، لوگ خوفزدہ ، رات جاگ کرگزاری
اپ لوڈ :- بدھ 25 ستمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 220

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
 
میرپورآزادکشمیرمیں گزشتہ روزآنےوالےخوفناک زلزلےسےہونےوالی ہلاکتوں کی تعداد31ہوگئی جبکہ زخمیوں کی تعداداب بھی سینکڑوں میں ہے۔ زلزلےسےسب سےزیادہ متاثرہ علاقےقصبہ جاتلاں اوردیگرمتاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کادوبارہ آغازکردیاگیاہے۔
 
زلزلےسےہونےوالےجانی نقصان کےبعدعلاقےمیں سوگ کی فضاطاری ہےاورمقامی سکول اورسرکاری اداروں کودو روزکیلئےبندکردیاگیاہے۔ علاوہ مکینوں نےرات جاگ کرگزاری ۔ 
 میرپورمیں زلزلےکےبعدجن گھروں میں دراڑیں پڑی ہیں ان گھروں کےمکینوں نےاپنےگھرخالی کردئیےہیں ۔ ریسکیواورریلیف آپریشن میں سرکاری اداروں کےافسران اورملازمین کےعلاوہ مقامی افرادبھی حصہ لےرہےہیں ۔ وفاقی حکومت نےپمزاورپولی کلینک ہسپتالوں کی ایمبولینسوں کومتاثرہ علاقوں کی طرف روانہ کردیاہے۔ اس کےعلاوہ ماہرڈاکٹروں پرمشمتل ایک دستہ بھی اسلام آبادکےسرکاری ہسپتالوں سےمتاثرہ علاقوں کی طرف  روانہ کردیاگیاہے۔
 
 ڈپٹی کمشنربھمبرکےمطابق متاثرین کی ہرممکن امدادکی جارہی ہے۔ انہوں نےکہاکہ میرپورمیں تمام تعلیمی ادارے بندرہیں گے۔ 
 
 این ڈی ایم اےکی رپورٹ کےمطابق زلزلےکےباعث علاقےمیں موجودانفراسٹرکچرکوکافی نقصان پہنچاہے۔ نہراپرجہلم سےملحق قصبہ جاتلاں جانےوالی سڑک مکمل طورپرتباہ ہوگئی ہے۔ 
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 

 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.