News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

کرفیو اٹھنےتک مودی سےبول چال مکمل بند،عمران خان کاواضح اعلان

کرفیو اٹھنےتک مودی سےبول چال مکمل بند،عمران خان کاواضح اعلان
اپ لوڈ :- ہفتہ 25 ستمبر 2019 اپ ڈیٹ :- ہفتہ 28 ستمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 286

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
 
مودی حکومت مقبوضہ کشمیرکی ڈیموگرافی کوتبدیل کرناچاہتی ہے، وزیراعظم عمران خان کی نیویارک میں غیرملکی میڈیاکےنمائندوں سےگفتگو۔
 
 وزیراعظم عمران خان نےبھارت میں مودی حکومت کی ہندوانتہاپسندانہ پالیسیوں پرکھل کرروشنی ڈالی ۔ انہوں نےبتایاکہ وہ بھارت کواچھی طرح سےجانتےہیں ، انہوں نےایک طویل عرصہ وہاں کرکٹ کھیلی اوروہاں ان کےکچھ بہت اچھےدوست ہیں ۔ ان کاکہناتھاکہ مودی کی جماعت بی جےپی آرایس ایس نامی ایک ہندوانتہاپسندتنظیم سےنکلی ہے۔ عمران خان نےمودی کےموجودہ دورمیں مقبوضہ کشمیرمیں ہونےوالےپچھلےایک ماہ کےدوران غیرانسانی مظالم پرروشنی ڈالی اورانہوں نےامیدظاہرکی کہ اقوام متحدہ کشمیرکےحوالےسےاپنی قراردادوں پرعمل درآمدکرائےگی ۔
 
 
انہوں نےایک بارپھردنیاکوخبردارکیاکہ دوایٹمی طاقتیں ایکدوسرےکےآمنےسامنےہیں ، اگرکچھ ہواتونقصان پوری دنیاکاہوگا۔ انہوں نےفوری طورپرمقبوضہ کشمیرسےکرفیواٹھانےکامطالبہ کیا ۔ عمران خان نےکہاکہ انہوں نےخلیج کےموجودہ بحران پرصدرٹرمپ اورایرانی صدردونوں سےبات کی ہےاوروہ خطےمیں بڑھتی ہوئی کشیدگی کےخاتمےکیلئےاپناہرممکن کرداراداکریں گے۔ 
 
 
 
 انہوں نےکہا کہ مقبوضہ کشمیرکےمسلمان کشمیری صرف اس لئےپس رہےہیں کیونکہ وہ مسلمان ہیں ، مودی انہیں مسلمان ہونےکی سزادےرہاہے۔ عمران خان کاکہناتھاکہ مودی مسلمان کشمیریوں کوانسان تک سمجھنےکوتیارنہیں ۔ وزیراعظم پاکستان کاکہناتھاکہ ہندوستان پرایک انتہاپسندجماعت حکومت کررہی ہےجووہاں بسنےوالوں مسلمانوں کوختم کرناچاہتی ہے ۔ 
 
عمران خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹائے جانے تک بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ نہیں جانتے کہ کرفیو اٹھنے کےبعد کیا ہوگا،لیکن قتل عام کا خدشہ ہے، 80 لاکھ  لوگ دنیاکی سب سےبڑی کھلی جیل یعنی مقبوضہ کشمیر میں محصور ہیں اس سے بڑی اور ریاستی دہشتگردی کیا ہوگی۔ عمران خان نےخبردارکیاکہ دنیانےنوٹس نہ لیاتوخطرناک نتائج بھگتناپڑسکتےہیں ۔
 
 یادرہےکہ عمران خان کی پریس کانفرنس سےپہلےوزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نےمیڈیاسےبات کرتےہوئےبتایاکہ وزیراعظم نےصدرٹرمپ سےمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پردوٹوک اندازمیں بات کی اوران سےکہاکہ مودی صرف آپ کی بات سنےگا، اس لئےمودی سےکہہ کرمقبوضہ وادی سےکرفیوختم کرائیں ۔ جس پرصدرٹرمپ نےمودی سےبات کرنےکاوعدہ کیا۔
 
یہ بھی پڑھیں ۔۔
 
 
 
..........

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.