News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

میرپورآزادکشمیرمیں شدیدزلزلہ ، 23 افراد ہلاک ، 400سےزائدزخمی

میرپورآزادکشمیرمیں شدیدزلزلہ ، 23 افراد ہلاک ، 400سےزائدزخمی
اپ لوڈ :- بدھ 24 ستمبر 2019 اپ ڈیٹ :- بدھ 25 ستمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 188

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
 
پاکستان کےمختلف علاقوں میں منگل کی شام زلزلےکےشدیدجھٹکےمحسوس کئےگئے۔ شروع شروع میں تویوں لگاکہ جیسےزلزلہ آیااورڈراکرچلاگیالیکن جیسےجیسےاطلاعات آتی گئیں ، ویسےویسےزلزلےسےہونےوالےنقصانات کاپتابھی چلتاگیا۔
 
زلزلےسےسب سےزیادہ متاثرہ علاقہ میرپورآزادکشمیرکاعلاقہ ہے۔ میرپورمیں زلزلےسےایک عمارت گرگئی ۔ اس کےعلاوہ ایک مسجدکامیناربھی گرنےکی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ زلزلےسےمیرپورکانواحی قصبہ جاتلاں سب سےزیادہ متاثرہواجہاں متعددمکانات زمین بوس ہوگئے۔ اس کےعلاوہ نہراپرجہلم کےساتھ قصبہ جاتلاں آنےوالی مین شاہراہ پربڑےبڑےشگاف پڑگئے،گاڑیاں الٹ گئیں اورکئی زمین میں دھنس گئیں ۔ اس کےعلاوہ زلزلےسےنہراپرجہلم میں شگاف پڑگیااورپانی قریبی دیہاتوں میں داخل ہوگیا۔ اس علاقےمیں لوگوں نےگھروں کی چھتوں پرپناہ لی ہوئی ہے۔ این ڈی ایم اےنےفوری طورپراس نہرکےمنگلاڈیم سےبندکرکےپانی کی سپلائی بندکردی ۔ 
 
 این ڈی ایم اےکےمطابق زلزلےسےسب سےزیادہ جانی ومالی نقصان قصبےجاتلاں اوراس کےبعدمیرپورمیں ہوا۔ زلزلےسےاب تک کی اطلاعات کےمطابق مکانات گرنےاوردیگرواقعات میں بچوں سمیت 23 افرادجاں بحق جبکہ 4 سو سےزائدزخمی ہوگئے۔ میرپورکےہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔ اس کےعلاوہ انتظامیہ نےضلع جہلم میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ 
 
وزیراعظم عمران خان ، صدرعارف علوی ، اپوزیشن لیڈرشہبازشریف نےزلزلےسےہونےوالےجانی ومالی نقصان پردلی دکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔ اس کےعلاوہ آرمی چیف نےپاک فوج کےجوانوں کومتاثرہ علاقوں میں جاکرریسکیواورریلیف آپریشن میں لوگوں کی مددکرنےکاحکم دیاہے۔ 
 
 زلزلےسےمنگلاڈیم سےبجلی کی سپلائی متاثرہوئی ہےاورملک کےمختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں چارسےچھ گھنٹےکااضافہ ہوسکتاہے۔ واپڈاحکام کےمطابق زلزلےسےہونےوالےنقص کودورکرنےکی بھرپورکوشش کی جارہی ہے۔ 
 
 وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکےحکم پرمتعلقہ اداروں کوامدادی سامان لیکرفوری متاثرہ علاقوں میں پہنچنےکی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈی جی این ڈی ایم اےکےمطابق اندھیراہونےکےباوجودریسکیواینڈریلیف آپریشن جاری رکھاجائےگا۔ 
 
وزیراطلاعات آزادکشمیرمشتاق منہاس کےمطابق سوزخمیوں کی حالت نازک ہے۔ رات کووزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر میرپورپہنچ گئےجہاں انہوں نےزخمیوں کی عیادت کی ۔ 
 
 زلزلےسےمتاثرہ علاقوں کی صورتحال کودیکھتےہوئےزخمیوں اوراموات میں اضافہ کاخدشہ ہے۔
 
 (نوٹ: یہ خبراپ ڈیٹ کردی جائےگی)

 یہ بھی پڑھیں ۔۔

 {حکومت مدت پوری نہیں کرسکےگی}

{عافیہ صدیقی کوپاکستان کےحوالےکرنےکاکہاتھا}

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.