News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

مولاناکےدھرنےمیں شرکت ۔۔ مسلم لیگ ن کوبڑےامتحان کاسامنا

مولاناکےدھرنےمیں شرکت ۔۔ مسلم لیگ ن کوبڑےامتحان کاسامنا
اپ لوڈ :- منگل 17 ستمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 227

تجزیہ و تحریر: محمد ظہیر
 
اس وقت ہروہ شخص جوسیاست میں ذرابھی دلچسپی رکھتاہےیہ سوچ رہاہےکہ کیانوازشریف ضمانت پررہاہوجائیں گےاوریہ کہ کیامسلم لیگ ن مولانافضل الرحمان کےدھرنےمیں شریک ہوگی ؟ 
یہ دونوں وہ سوال ہیں جن کادرست جواب تلاش کرناشایدجوئےشیرلانےکےمترادف ہوگالیکن پھربھی ہم حالات واقعات اورآثاروقرائن کاجائزہ لیکرسو فیصد درست نہ سہی اس کےقریب قریب پہنچنےکی کوشش کریں گے۔ 
 
 پاکستان کےسیاسی حالات پرگہری نظررکھنےوالوں کاکہناہےکہ مسلم لیگ ن کےمولاناکےآزادی مارچ میں شرکت اسلام آبادہائیکورٹ میں نوازشریف کی اپیل کےفیصلےسےمشروط ہے۔ دوسرےلفظوں میں یہ بات کہ اگرتونوازشریف کی ضمانت ہوگئی توممکن ہےیاتودھرنےکی تاریخ آگےچلی جائےیاپھرنوازشریف علاج کےبہانےملک سےباہرچلےجائیں اورمسلم لیگ ن آزادی مارچ میں شرکت توکرےلیکن نہ ہونےکےبرابر۔ دوسری آپشن یہ ہےکہ اگرتونوازشریف کی ضمانت مستردہوجاتی ہےتوعین ممکن ہےکہ مسلم لیگ ن پوری قوت سےمولاناکےمارچ میں شرکت کرےاوراس بات کویقینی بنائےکہ یاتویہ حکومت رخصت ہوجائےیااس قدردباومیں آجائےکہ اپوزیشن اس سےکچھ ضروری باتیں منواسکے۔
 
 اب تک کی اطلاعات کےمطابق نوازشریف نےڈیل کی تمام آفرزکوٹھکراکراپنی پارٹی کےقائدین کومولاناکےدھرنےمیں شرکت کاحکم دیاہے۔ دوستو، آپ کویادہوگاکہ شہبازشریف، خواجہ آصف اوراحسن اقبال پیرکےروزکوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سےملےتاکہ بقول شخصےانہیں دھرنےمیں شرکت نہ کرنےپرآمادہ کیاجاسکےلیکن نوازشریف نےاپنےبھائی کومایوس لوٹادیا۔ آپ پوچھیں گےہمیں کیسےپتاکہ شہبازشریف کیااورکس کاپیغام لیکرجیل گئےتھے؟ تودوستوذہن پرزیادہ زورڈالنےکی ضرورت نہیں ، ظاہرہےجنہوں نےپیرکےروزشہبازشریف کوپارٹی قائدین کےہمراہ جیل جانےکی اجازت لیکردی ، توکسی وجہ سےہی دی ہوگی ۔ سمجھےکہ نہیں ؟ اوریہ توآپ جانتےہی ہیں کہ حکومت نےنوازشریف سےپارٹی قائدین کی ملاقاتوں پرپابندی لگارکھی ہےاورجیل میں ان سےملاقات کادن صرف جمعرات ہے۔  
 
 یہ بھی پڑھیے ۔۔
 
 
 
ایک اوراہم بات ، حکومت نےجج ارشدملک کواوایس ڈی بنادیاہےجو کہ ظاہرہےجرم ثابت ہونےپرہی بنایاگیاہے۔ یہ بات بھی اسلام آبادہائیکورٹ میں نوازشریف کےکیس کومظبوط کرتی ہےاوریہ بات زبان زدعام ہےکہ نوازشریف کی ایک دو سماعتوں کےبعدضمانت ہوجائےگی ۔ اس کےعلاوہ اسلام آبادہائیکورٹ کویہ بھی بتایاجائےگاکہ لندن میں جج ارشدملک کی ویڈیوزکی فرانزک کرائی جاچکی ہےجس میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہےکہ ویڈیوزسوفیصدمستندہیں ۔ ظاہرہےجب یہ تمام پہلوعدالت میں زیربحث آئیں گےتوممکن ہےعدالت شک کافائدہ دیکرملزم کوضمانت دیکرکیس کےری ٹرائل کاحکم جاری کردے۔ یاد رہےکہ ن لیگ عدالت میں ایک متفرق درخواست بھی دائرکرنےلگی ہےکہ کیس کےانجام تک پہنچنےتک نوازشریف کوضانت دی جائے۔ 
 
 قصہ مختصربہت سی باتیں ہیں جومارکیٹ میں گردش کررہی ہیں ۔ جوبات سب سےزیادہ قابل اعتبارسمجھی جارہی ہےوہ یہ ہےکہ نوازشریف کی ضمانت ہوجائےگی اوروہ جلدازجلدعلاج کیلئےلندن چلےجائیں گے، مریم کوبھی ضمانت مل جائےگی اوروہ بھی لندن سدھارجائیں گی ۔۔ پیچھےرہ گئےمولاناصاحب توانہیں ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی بھرپوراخلاقی حمایت حاصل رہےگی۔  
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.