ڈیل نہ ڈھیل ۔۔ احسن اقبال نےافواہوں کومستردکردیا

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
رہنما ن لیگ احسن اقبال کہتے ہیں حکومت سےکسی قسم کی ڈیل کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا، یہ سب افواہیں ہیں ۔
میڈیاسےبات کرتےہوئے احسن اقبال کاکہناتھاکہ ہم آئین وقانون کی بالادستی چاہتےہیں، نالائق اورنااہل حکومت میں ملکی معیشت کی حالت سب کےسامنےہے، اس حکومت نےملکی تاریخ کاسب سےزیادہ قرض لیا۔
انہوں نےکہاکہ ملک میں صنعتیں بندہورہی ہیں اورملکی معیشت کی حالت خاصی پتلی ہے۔ سابق وزیرمنصوبہ بندی نےموجودہ حکومت کےنظام احتساب کوبھی شدیدتنقیدکانشانہ بنایا۔ کہاچاہےحکومت ساری اپوزیشن کوجیل میں ڈال دے،پھربھی ملک ان سےچلنےوالانہیں ۔ واضح رہےکہ نارروال سپورٹس سٹی کےحوالےسےنیب احسن اقبال کےخلاف انکوائری کررہاہے۔