News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

جج ویڈیو اسکینڈل پارٹ2، تہلکہ خیز خبرسامنےآگئی

جج ویڈیو اسکینڈل پارٹ2، تہلکہ خیز خبرسامنےآگئی
اپ لوڈ :- جمعہ 05 ستمبر 2019 اپ ڈیٹ :- جمعہ 06 ستمبر 2019
ٹوٹل ریڈز :- 261

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔
 
معروف تحقیقاتی صحافی جناب انصارعباسی کی تازہ ترین سٹوری نےتہلکہ مچادیا۔
 
مذکورہ خبرقومی اخبارمیں شائع ہوئی ہےجس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی احتساب عدالت سےسزا کےحوالےسےسنسنی خیزانکشافات سامنےآئےہیں ۔ 
 
یہ خبرمسلم لیگ ن کےکارکن ناصربٹ کےحوالےسےہےجنہوں نےمبینہ طورپرجج ارشدملک کی ویڈیوزبنائیں اورایک ویڈیومیں جومریم نوازنےپریس کانفرنس میں پیش کی وہ جج ارشدملک کےساتھ بیٹھےنظرآرہےہیں ۔ 
 
خبرکےمطابق ناصربٹ نےان میں ایک ویڈیوکابرطانوی کمپنی سےفرانزک آڈٹ کرایاہے، اس ویڈیومیں دیکھاجاسکتاہےکہ احتساب عدالت کےجج ارشدملک ایک اعلی شخصیت جواب ریٹائرہوچکی ہےکےحوالےسےبات کرتےہوئےکہہ رہےکہ : ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے،اس لئےیہ بھول جائیں کہ قانون کیاکہتاہےاورنوازشریف کوہرصورت سزادیں ۔ اسی ویڈیومیں ارشدملک کایہ اعتراف بھی ہےکہ ایک دوسری اعلی شخصیت نےان پردباوڈالاکہ نوازشریف کوکم ازکم دس سال کی سزادی جائے۔ 
 
خبرمیں ناصربٹ کےحوالےسےبتایاگیاہےکہ وہ اسلام آبادہائیکورٹ میں نوازشریف کی ضمانت کےکیس میں پیش ہوکراپنابیان اورویڈیوکی فرانزک رپورٹ پیش کرناچاہتےہیں ۔ کیس کی  سماعت اسی ماہ کےتیسرےہفتےمیں ہوناہے۔ 
 
سٹوری میں ناصربٹ کےحوالےسےیہ دعویٰ بھی کیاگیاہےکہ وہ اس بات پرتیارہیں کہ اگرعدالت ضروری سمجھےتوویڈیوزکافرانزک آڈٹ کرنےوالی برطانوی کمپنی کانمائندہ بھی گواہی دینےکیلئےپاکستان آنےکوتیارہے۔ 
  
 واضح رہےکہ اس خبرمیں جس ویڈیوکاذکرکیاجارہاہےوہ تاحال عوام کےسامنےنہیں آئی اورممکنہ طورپریہ وہی ویڈیوہےجس کاذکرمریم نوازنےاپنی پریس کانفرنس میں کرتےہوئےکہاتھاکہ ان کےپاس کچھ ایسی ویڈیوزبھی موجود ہیں جن میں کچھ بڑی بڑی شخصیات کانام موجود ہے ۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.