News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

پشاورمیٹروبس : سنسنی خیزانکشافات

پشاورمیٹروبس : سنسنی خیزانکشافات
اپ لوڈ :- جمعرات 04 اپریل 2019
ٹوٹل ریڈز :- 172

ویب ڈیسک -- پشاورمیٹروبس منصوبہ یوں لگتاہےجیسےتحریک انصاف کےگلےکی ہڈی بن گیاہے ۔ نہ اگلاجائےنہ نگلاجائے۔ اس منصوبےپردوسرےتوانگلیاں اٹھاتےہی تھےلیکن اب خودخیبرپختونخواحکومت کی بنائی ہوئی معائنہ ٹیم نےاس منصوبےمیں بڑےپیمانےپرگڑبڑگھوٹالہ کی نشاندہی کی ہے ۔  
 
خیبر پختونخوا حکومت کی اپنی قائم کردہ معائنہ ٹیم کی رپورٹ 
کے مطابق فیزیبیلیٹی اسٹڈی، نکاسی آب کی جیو ٹیکنیکل رپورٹ اور ساخت رپورٹ میں خامیوں کے باعث منصوبے میں تبدیلیاں ہوئیں، جس سےقومی خزانےسےاربوں روپےضائع ہوئے۔
 
رپورٹ کے مطابق بی آرٹی کےباتھ رومز غیر معیاری ہیں،پیدل چلنے والوں کا خیال نہیں رکھا گیا، بعض مقامات پر راہگیروں کو سڑک عبور کرنے کیلئے 1600میٹر چلنا پڑے گا۔
 
رپورٹ کے مطابق ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث منصوبے کی لاگت بڑھی، ناقص منصوبہ بندی سے ٹریفک نظام شدید متاثر ہوا۔
 
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ناقص منصوبہ بندی سے تیار ہونے والے منصوبے میں جگہ جگہ دراڑیں پڑگئیں۔
 
صوبائی حکومت کی قائم کردہ معائنہ ٹیم نے رپورٹ میں سفارش کی کہ ناقص منصوبہ بندی سے عوام کا پیسا ضائع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
 
صوبائی انسپکشن ٹیم نے ذمےداروں کا تعین کرکےاحتساب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
 
اسی منصوبےکےحوالےسےمعروف صحافی سلیم صافی کاکہناہےکہ اس منصوبےکےمکمل ہونےسےپشاورشہرمیں ٹریفک کےمسائل کم ہونےکی بجائےسنگین ترہوجائیں گے۔ بی آرٹی کےحوالےسےجب سابق وزیراعلی کےپی پرویزخٹک سےپوچھاگیاتووہ کسی خرابی کی ذمہ داری لینےکی بجائےساراملبہ بیوروکریسی، ایشیائی ترقیاتی بنک ، انجینئرزاورٹھیکیدارپرڈال کرخودپتلی گلی سےنکل لئے،کہامنصوبےمیں تبدیلیاں ایشیائی ترقیاتی بنک نےکیں ۔ ان کےجھوٹ کاپردہ خودمنصوبےکےڈونرایشیائی ترقیاتی بنک نےیہ کہہ کرکھول دیاکہ منصوبےکےڈیزائن میں تبدیلی خودپرویزخٹک نےکروائی۔ پی ٹی آئی حکومت نےبی آرٹی منصوبےکی تکمیل کی مزیدکوئی ڈیڈلائن نہیں دی لیکن موجودہ حالات کودیکھتےہوئےاس منصوبےکی تکمیل کےحوالےسےحکومت سےزیادہ دعاوں پرہی انحصارکرناپڑےگا۔  
 
 
 
 
 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.