News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

جوبائیڈن نےحلف اٹھالیا ، امریکی صدرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں

جوبائیڈن نےحلف اٹھالیا ، امریکی صدرکی ذمہ داریاں سنبھال لیں
اپ لوڈ :- بدھ 20 جنوری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 19

ویب ڈیسک ۔۔ جو بائیڈن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا اور وہ امریکا کے 46 ویں صدر بن گئے۔
 
امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جان رابرٹس نے جوبائیڈن سے عہدے کا حلف لیا  اور یوں انہوں نے باقاعدہ طور پر منصب سنبھال  لیا ہے۔
 
قبل ازیں  امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدرکمالہ ہیرس نے بھی عہدے کا حلف اٹھایا اور یوں وہ امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدر بن گئی ہیں۔
 
یپٹل ہل میں ہونے والی تقریب حلف برداری میں سابق صدور براک اوباما، بل کلنٹن اور جارج بش بھی شریک ہیں۔
 
تاہم سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے پہلے ہی وائٹ ہاؤس چھوڑ کر چلے گئے، وہ 150 سالہ امریکی تاریخ میں پہلے امریکی صدر ہیں جنہوں نے نئے آنے والے صدرکی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کی۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.