News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

صدرٹرمپ پرسنگین الزامات ، مواخذےکابل تیار

صدرٹرمپ پرسنگین الزامات ، مواخذےکابل تیار
اپ لوڈ :- منگل 12 جنوری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 40

ویب ڈیسک ۔۔ امریکی ایوان نمائندگان میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی تیاری جاری ہےہے ۔ واضح رہےکہ صدرٹرمپ کوکیپٹل ہل پرحملےکیلئےاپنےحامیوں کواکسانےکےاوربغاوت پرابھارنےجیسےالزامات کا سامنا ہے۔
 
امریکی خبررساں ادارےایسوسی ایٹڈپریس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ارکان پارلیمنٹ اس قانون کو متعارف کرانے کے لیے تیار ہیں جس میں اسپیکر نینسی پیلوسی کی ٹیم نائب صدر مائیک پینس اور کابینہ کے عہدیداروں سےاس قرارداد پر فوری ووٹ کا مطالبہ کرے گی جس میں 25ویں آئینی ترمیم کی درخواست کی گئی ہے۔
 
 چارصفحات پر مشتمل مواخذکےبل میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابی شکست کے بعد جو بائیڈن کے بارے میں غلط بیانات اوربےبنیادالزامات لگانا بھی شامل ہیں۔
 
مواخذے کے بل میں جارجیا میں ریاستی عہدیداروں پر ووٹ ڈالنے کے لیےدباؤ، کیپٹل ہل کے محاصرے کے لیےاورعمارت پر حملہ کرنے سے پہلے ہزاروں حامیوں کوآخری حدتک لڑنےکی ترغیب دینے کے حوالے بھی شامل ہیں۔
 
مجوزہ قانون سازی بل میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور اس کے سرکاری اداروں کی سلامتی کو بُری طرح خطرے سے دوچار کیا۔
 
 بل کےمسودےکےمطابق ٹرمپ کامزیداس عہدےپررہناقومی سلامتی، جمہوریت اور آئین کے لیےشدیدخطرےکاباعث بن سکتاہے۔
 
 اسپیکر نینسی پیلوسی نے کہا کہ ایوان، قانون کے دائرے میں ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کے لیے قانون سازی کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ٹرمپ، کیپیٹل ہل پر مہلک حملے کے بعد جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.