کیاصدرٹرمپ اپنی مدت پوری کرپائیں گے؟

ویب ڈیسک ۔۔ کیپیٹل ہل پر حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےحامیوں کےحملےکےبعدٹرمپ کی مدت صدارت پرخطرے کی تلوارلٹکنےلگی ہےاوران کی برطرفی کا مطالبہ زور پکڑنے لگاہے۔
امریکی کانگرس کی اسپیکر نینسی پلوسی اور سینیٹ ڈیمو کریٹ لیڈر سمیت 100 سے زائد ارکان کانگریس نے ٹرمپ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیاہے۔
اسپیکر نینسی پلوسی نے 25 ویں آئینی ترمیم یا مواخذے کے ذریعے ٹرمپ کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ یادرہےکہ امریکامیں25 ویں آئینی ترمیم اس وقت استعمال کی جا سکتی ہے جب صدر نااہل اور عہدہ چھوڑنے پر راضی نہ ہو۔ یہ ترمیم کسی بھی امریکی صدر کو زبردستی عہدے سے برطرف کرنےکیلئےآئین میں رکھی گئی ہے۔
قانونی ماہرین کے مطابق صدر کی کابینہ کی اکثریت 25 ویں ترمیم کے حق میں فیصلہ دیتی ہے۔ کابینہ کے فیصلے کی توثیق نائب صدر کردے تو موجودہ صدر برطرف اور نائب صدر بطور صدر ذمہ داریاں سنبھالتا ہے۔