News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

امریکی صدرٹرمپ کےوارنٹ گرفتاری جاری

امریکی صدرٹرمپ کےوارنٹ گرفتاری جاری
اپ لوڈ :- جمعرات 07 جنوری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 63

ویب ڈیسک ۔۔ عراق عدالت نےایران کےجنرل قاسم سلیمانی قتل کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
 
غیر ملکی خبر رساں ادارے نےخبردی ہےکہ عراقی عدالت نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی اور مہدی المہندس کے قتل کیس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتےہوئےریمارکس دئیےہیں کہ قاسم سلیمانی کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قتل کیا گیا۔
 
ایرانی جنرل سلیمانی کے قتل سے متعلق عراق کے دارالحکومت بغداد کی عدالت میں تحقیقات جاری ہیں جب کہ امریکی صدر کے وارنٹ گرفتاری عدالت کے جج نے مہدی المہندس کی بیٹی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد جاری کیے۔
 
یادرہےکہ گزشتہ سال 3جنوری کوایرانی جنرل قاسم سلیمانی کوامریکانےعراق ائیرپورٹ کےقریب ایک میزائل حملےمیں ماردیاتھا۔ جنرل قاسم سلیمانی قدس فورس کےکمانڈرتھے۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.