News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

ٹرمپ کااحتجاج بےکار ، بائیڈن 46ویں امریکی صدربن گئے

ٹرمپ کااحتجاج بےکار ، بائیڈن 46ویں امریکی صدربن گئے
اپ لوڈ :- جمعرات 07 جنوری 2021
ٹوٹل ریڈز :- 65

مانیٹرنگ ڈیسک ۔۔ امریکی صدرٹرمپ کانتائج ماننےسےانکاراورانکےحامیوں کی ہنگامہ آرائی سب بےنتیجہ ثابت ہوئی کیونکہ امریکی کانگریس نے صدرجو بائیڈن کی جیت کی توثیق کردی ہے،جس کےبعدڈیموکریٹس کےجوبائیڈن امریکا کے46 ویں صدربن گئے۔
 
امریکی صدر جوبائیڈن کی صدراتی حلف برداری کی تقریب 20 جنوری کو ہوگی۔ 
 
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں جوبائیڈن کی جیت پراعتراض کانگریس کے دونوں ایوانوں نے مسترد کردیا۔
 
ادھربدھ کےروزامریکی دارلحکومت واشنگٹن میں صدرٹرمپ کےحامیوں کی ہنگامہ آرائی میں خاتون سمیت 4 افراد کی ہلاکت کے بعدمیئر موریل باؤزرنےشہرمیں پبلک ایمرجنسی نافذ کر دی۔ ایمرجنسی کانفاذنومنتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری تک امن و امان برقرار رکھنے کیلئےبرقراررہےگا۔
 
واشنگٹن پولیس چیف رابرٹ کانٹی کےمطابق امریکی پارلیمنٹ کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کرنے والے 52 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس چیف نے کہا کہ ریپبلکن، ڈیموکریٹ کمیٹیوں کے ہیڈ کوارٹر سے دو پائپ بم بھی برآمد ہوئے ہیں

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.