News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

سمندری طوفان کیلی نےفلوریڈااورالبامامیں تباہی مچادی

سمندری طوفان کیلی نےفلوریڈااورالبامامیں تباہی مچادی
اپ لوڈ :- جمعرات 17 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 39

ویب ڈیسک ۔۔
امریکا کی ریاستوں فلوریڈا اور الباما میں سمندری طوفان سیلی نےتباہی مچاکررکھ دی ۔ آندھی اور طوفان کے سبب 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، بعض مقامات پر پانچ، پانچ فٹ پانی کھڑا ہونے کے سبب لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔
 
طوفان سیلی نے امریکا کی ریاست فلوریڈا اور الباما کے کئی علاقوں میں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ پنساکولا میں بعض مقامات پر پانی کئی فٹ تک کھڑا ہے۔جہاں پل کےایک حصےکو بھی نقصان پہنچا ہے۔
 
الباما میں ایک سو تیس کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والےطوفان نےدرجنوں درختوں کواکھاڑپھینکاجبکہ سڑکوں پرکئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونےسےٹریفک کے بھی مسائل سامنے آرہے ہیں۔
 
فلوریڈا میں رات سوا دو لاکھ اور الباما میں پونے تین لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ اس سے پہلے ریاست مسی سپی کے کئی علاقوں کو بھی طوفان کا سامنا تھا۔ 
 
مئیرٹونی کینن کےمطابق طوفان سےایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہےجبکہ ایک شخص لاپتہ ہےلیکن فی الحال اس بارےمیں تفصیلات جاری نہیں کی جاسکتیں ۔ 
 

ٹیگز

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.