News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

اسرائیل سےمعاہدہ فلسطین کازپرسمجھوتہ نہیں،ولی عہدمتحدہ عرب امارات

اسرائیل سےمعاہدہ فلسطین کازپرسمجھوتہ نہیں،ولی عہدمتحدہ عرب امارات
اپ لوڈ :- منگل 01 ستمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 90

 ویب ڈیسک ۔۔
 
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نےتحریک آزادی فلسطین کےحوالےسےاہم بیان جاری کیاہے۔ ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان نےاسرائیل سےہونےوالےامن معاہدے کے نتیجے میں فلسطین کاز کی اہمیت کم ہونے کا تاثریکسرمسترد کردیاہے۔
 
عرب خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئےشیخ محمد بن زاید النہیان نےکہا کہ یو اے ای اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات کےحالیہ معاہدے سے فلسطین کاز کی اہمیت کم نہیں ہوگی۔
 
انہوں نےواضح کیاکہ متحدہ عرب امارات فلسطینیوں کا دوسرا ملک ہے اور یو اے ای بیت المقدس کو دارالحکومت بنائے جانے کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کےاپنےدیرینہ عزم پر قائم ہے۔ انہوں نےکہاکہ امن معاہدہ ایک اسٹریٹیجک انتخاب ہے لیکن یہ فلسطین کاز پر سمجھوتہ ہرگزنہیں ہے۔
 
گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات قائم کرنے کے لیےامن معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت اسرائیل مزید فلسطینی علاقے ضم نہیں کرے گا اور دو طرفہ تعلقات کے لیے دونوں ممالک مل کر روڈ میپ بنائیں گے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.