News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کےخلاف ہنگامےپھوٹ پڑے

سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کےخلاف ہنگامےپھوٹ پڑے
اپ لوڈ :- اِتوار 30 اگست 2020
ٹوٹل ریڈز :- 116

ویب ڈیسک ۔۔
 
بظاہرمذہبی آزادی پریقین رکھنےلیکن حقیقت میں اسلامو فوبیا سےمتاثرسکینڈےنیوین ملک سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف ملک میں مسلمان مظاہرین سڑکوں پرنکل آئے،پولیس سےجھڑپیں،درجنوں گرفتار۔
 
 عالمی میڈیا کے مطابق سويڈن ميں انتہائی دائيں بازو کی جماعت کی جانب سے قرآن پاک کے صفحات کو نذر آتش کیاگیا،جس کے بعد تنظیم کے 3اراکین کو حراست میں لے لیا گیا لیکن اس کےبعد سوشل میڈیاپراسلام مخالف پوسٹ واٸرل کی گٸی جس کے بعد ملک بھرمیں پرتشددمظاہرےپھوٹ پڑے۔
 
یادرہےکہ اس سےپہلےسویڈن کے شہر مالمو میں دائیں بازو کے ايک گروپ کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ڈنمارک کےانتہائی متعصب اوراسلام مخالف سیاست دان راسمس پلودن نےخصوصی طورپرشرکت کرنا تھی تاہم پولیس نے راسمس کو اجتماع میں شرکت سے روک کراس کے ملک میں داخلے پر 2 سال تک پابندی عائد کردی تھی۔
 
 راسمس پلودن کو روکنے کےبعداس کے حامیوں نے کسی دوسری جگہ اجتماع منعقدکرکےقرآن پاک کو نذرِآتش کیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈکردی۔
 
اس واقعےکےبعدمسلمانوں کی کثیر تعداد نے سویڈن کی سڑکوں پر احتجاج شروع کردیا۔ دوران احتجاج پولیس کی جانب سے تشدد کا راستہ اختیار کرنے پراحتجاج میں شدت آگئی اورمشتعل ہجوم نےدرجنوں تنصیبات کو نذرآتش کردیا۔ پتھراؤ سےکئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ جواب میں پولیس نے9 مظاہرین کوگرفتارکرلیا۔
 
 اس سےپہلےبھی ڈنمارک کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت اسٹریم کرس کاسربراہ راسمس پلودن اس قسم کی قبیح حرکتیں کرکےمسلمانوں کواشتعال دلاتارہتاہے۔  رواں سال کےاوائل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اسلام مخالف ویڈیوز شائع کرنےکےالزام میں اسے1 ماہ قید میں رکھا گیا تھا۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.