News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

امریکاایران پراقتصادی پابندیاں لگوانےکاحق کھوچکا،یورپی یونین

امریکاایران پراقتصادی پابندیاں لگوانےکاحق کھوچکا،یورپی یونین
اپ لوڈ :- سوموار 17 اگست 2020
ٹوٹل ریڈز :- 41

 ویب ڈیسک ۔۔
 
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کےسربراہ نےامریکی صدرٹرمپ کوٹھینگادکھاتےہوئےصاف صاف لفظوں میں بتادیاہےکہ امریکا،ایران پر اقوام متحدہ کےتحت معاشی پابندیاں لگوانےکاحق نہیں رکھتا۔یہاں قارئین کویہ بتاناضروری ہےکہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےتہران کےخلاف عالمی اقتصادی پابندیاں بحال کرنے کی دھمکی دی تھی۔
 
اس خبرکی تفصیل کچھ یوں ہےکہ یورپی یونین کے خارجہ پالیسی سربراہ نے امریکی صدر کو کھری کھری سناتےہوئےکہا ہے کہ امریکا ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں لگوانےحق کھوچکاہے۔ جوزف بوریل کا کہنا تھا کہ امریکا 2018ء میں ایران جوہری معاہدے سے ازخودعلیحدگی کےبعدامریکا تہران پراقتصادی پابندیوں کے لیے اقوام متحدہ کا سنیپ بیک میکانزم استعمال نہیں کر سکتا۔
 
سلامتی کونسل میں ایران مخالف قرارداد کی ناکامی کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقوام متحدہ کی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.