News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

اسرائیل نے عرب امارات سےہونےوالےمعاہدےپرپہلی ضرب لگادی

اسرائیل نے عرب امارات سےہونےوالےمعاہدےپرپہلی ضرب لگادی
اپ لوڈ :- جمعہ 14 اگست 2020
ٹوٹل ریڈز :- 125

 ویب ڈیسک ۔۔
 
متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کےدرمیان معاہدےکی سیاہی بھی ابھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےمعاہدےکی خلاف ورزی کرتےہوئے مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات سے معاہدے کے ایک روز بعد ہی اپنے بیان میں مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے سے متعلق اہم بیان داغ کرسب کوحیران کردیاہے۔
 
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات سے باہمی تعلقات کے معاہدے کے تحت وہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کے منصوبے میں تاخیر پر رضا مند ہیں لیکن یہ منصوبہ اب بھی ان کی ٹیبل پر موجود ہے۔
 
اسرائیلی وزیراعظم نے ٹی وی پر خطاب میں کہا کہ انہوں نے صرف اس منصوبے میں تاخیر پر رضا مندی ظاہر کی تھی لیکن وہ اپنے حقوق اور اپنے زمین کے لیے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.