News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

فرانس میں طویل لاک ڈائون کےسائیڈ افیکٹس ۔۔ خواتین مشکل میں

فرانس میں طویل لاک ڈائون کےسائیڈ افیکٹس ۔۔ خواتین مشکل میں
اپ لوڈ :- اِتوار 29 مارچ 2020
ٹوٹل ریڈز :- 254

ویب ڈیسک ۔۔
 
کوروناوائرس نےجہاں بہت سےانسانی ترقی کابھانڈاپھوڑکررکھ دیاہےوہیں انسانی رویوں کےحوالےسےبھی حیران کن انکشافات سامنےآرہےہیں ۔ 
 
کوروناوائرس کےباعث دنیاکی تقریباً ایک تہائی آبادی اس وقت لاک ڈاون کےباعث گھروں میں قیدہےاوریورپی ممالک سےسامنےآنےوالی خبروں کےمطابق فرانس میں لاک ڈاون کےباعث خواتین کی مشکلات میں کئی گنااضافہ دیکھنےمیں آرہاہےاورحالیہ دنوں میں فرانسیسی خواتین پرگھریلوتشددکےواقعات میں 30فیصداضافہ ہواہے۔ 
 
 
فرانس کے وزیر داخلہ کرسٹوف کاسٹنر نے گھریلو تشدد کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں میں بدزبانی کرنے والے افراد کے لیے خطرہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نےبتایاکہ فرانس میں حالیہ 11 دن کے لاک ڈاؤن میں صرف پیرس میں گھریلو تشدد کے واقعات میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے جب کہ فرانس میں مجموعی طور پر 30 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
 
 
کرسٹوف کارسٹنرکےمطابق یورپ میں گھریلو تشدد کےسب سےزیادہ واقعات فرانس میں ہوتےہیں اور اب لاک ڈاؤن کے دوران ان میں اوربھی اضافہ ہوگیاہے۔ 
 
ایک رپورٹ کےمطابق فرانس میں ہرسال 2 لاکھ 19 ہزارخواتین کوتشدد کاسامنا کرنا پڑتا ہے جن میں 18 سے 75 سال تک عمر کی خواتین شامل ہوتی ہیں جبکہ ان میں سے صرف 20 فیصد خواتین رپورٹ درج کراتی ہیں۔
 
پس ثابت ہواکہ مردپاکستان کاہویافرانس کا ۔۔ گھرپرفارغ بیٹھاروٹیاں توڑےگاتولڑےگا ۔۔ 
 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.