کوروناوائرس : امریکامیں کھلبلی ۔۔ نیویارک میں ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک ۔۔
بےشک تمام جہانوں پراللہ پاک کی حکمرانی قائم ہے۔ وہ پاک اوربابرکت ذات ہرشےپرقادرہے،چاہےتوچیونٹی سےہاتھی کومروادےاورچاہےتوزمین پرجنت بنانےکےجھوٹےدعویدارکوایک معمولی سےمچھرسےمروادے۔
دوستومیں اللہ پاک کی تعریف وتوصیف میں یہ دوجملےلکھنےکی ضرورت ایک خبرپڑھنےکےبعدمحسوس ہوئی جس میں بتایاگیاہےکہ کوروناوائرس نےامریکامیں بھی اپنےپرپھیلانےشروع کردئیےہیں اورنیویارک کےگورنرنےشہرمیں کوروناایمرجنسی لگانےکااعلان کیاہے۔ ایمرجنسی لگانےکامقصدکوروناوائرس سےنمٹنےکیلئےہنگامی اقدامات کرناہے ۔
یادرہےکہ امریکامیں کوروناوائرس سےاب تک ہلاک ہونےوالوں کی تعداد19تک جاپہنچی ہےاورپورےملک میں اس وائرس سےمتاثرہ مریضوں کی تعداد89 ہوگئی ہے۔ امریکامیں کوروناوائرس سےسب سےزیادہ سیاٹل کی کنگ کاوئنٹی سب سےزیادہ متاثرہوئی ہےاورسب سےزیادہ اموات بھی یہیں ہوئی ہیں ۔
اس خبرکوپڑھنےکےبعدذہن میں خودبخودیہ خیال آتاہےکہ دنیاکےبڑےسےبڑےاورخطرناک سےخطرناک میزائل کاراستہ روکنےکی صلاحیت رکھنےوالاامریکامائیکروسکوپ سےدکھائی دینےوالےوائرس کاراستہ روکنےمیں تاحال ناکام دکھائی دیتاہے ۔ ویسےامریکاکیادنیاکےتمام ممالک جہاں جہاں کوروناپھیل رہاہےاس وائرس کےخاتمےمیں اب تک توناکام دکھائی دےرہےہیں ۔ اللہ پاک ساری انسانیت کواپنی حفظ وامان میں رکھے۔