افغان امن معاہدےکو پہلا جھٹکا ۔۔ اب کیاہوگا ؟

ویب ڈیسک ۔۔
لوجی ۔۔ وہی ہواجس کاخدشہ ظاہرکیاجارہاتھا ۔ افغانستان میں دہائیوں پرمحیط جنگ بندی کےخاتمےکیلئےامریکااورافغان طالبان کےدرمیان ہونےوالےامن معاہدےکی ابھی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ پہلی بری خبرآگئی ۔۔
جی ہاں ، افغان صدراشرف غنی امن معاہدےکی اہم ترین شرط سےپیچھےہٹ گئے۔ کابل میں پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ افغان حکومت نے5ہزارطالبان قیدیوں کی رہائی کاکوئی وعدہ نہیں کیا ۔ البتہ انہوں نےیہ ضرورکہاکہ قیدیوں کی رہائی سےمتعلق امن معاہدےکی شق کوانٹراافغان ڈائیلاگ میں شامل کیاجاسکتاہے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔۔
انہوں نے کہا کہ امریکا قیدیوں کی رہائی میں مدد فراہم کر رہا ہے، لیکن اس پر فیصلے کا اختیار افغان حکومت کا ہے۔ اشرف غنی کاکہناتھا کہ انٹر افغان مذاکرات کے لیے اگلےچندروزمیں مذاکراتی ٹیم تشکیل دے دی جائے گی۔