امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کیا اس قدر بےعزتی برداشت کرپائیں گے؟

ویب ڈیسک ۔۔
شمالی کوريا کے ايک سینئر اہلکار نے امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوکھری کھری سنادیں ۔
برسر اقدار جماعت کے نائب چيئرمين کم يونگ چول نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ليے ’خبطی بوڑھے آدمی‘ کی اصطلاح استعمال کی۔ انہوں نے ٹرمپ کو ’بے چين اور صبر نہ کرنے والا‘ بھی قرار ديا۔ علاوہ ازيں سيلائٹ سے حاصل کردہ تصاوير سے ايسا معلوم ہوتا ہے کہ شمالی کوريا نے ايک راکٹ انجن کا تجربہ بھی کيا۔ پیانگ يانگ اور واشنگٹن کے مابين مذاکرات کا عمل تعطلی کا شکار ہے اور پچھلے کچھ عرصے ميں سامنے آنے والی اب تک کی يہ شديد ترين اشتعال انگيزی ہے۔ فی الحال اس پر امريکا کا رد عمل سامنے نہيں آيا ہے۔