یورپ کی پہلی ماحول دوست مسجد،اس میں مختلف کیاہے؟

ویب ڈیسک ۔۔
نیٹو کانفرنس میں شرکت کے لئے برطانیہ آئے ہوئے ترک صدر طیب اردوان کے ہاتھوں کیمبرج کےعلاقےمیں یورپ کی پہلی ماحول دوست مسجد کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا۔ اس کی تعمیر 23 ملین پونڈز کے اخراجات سے 10 سال میں مکمل ہوئی ہے۔ مسجد میں 1000 نمازیوں کی گنجائش ہے
جبکہ زیرِ زمین کار پارک میں 82 گاڑیاں اور 300 سائیکلیں کھڑی کی جا سکتی ہیں۔ مسجد کو ماحول دوست بنانے کیلئے ایسی لکڑی استعمال کی گئی ہے جو ان جنگلات سے لی گئی ہے، جن میں درخت کاٹنے سے ماحول پر اتنا اثر نہیں پڑتا ہے