ویرات کوہلی اورانوشکاشرماکی ویڈیووائرل

ویب ڈیسک ۔۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کےکپتان ویرات کوہلی اوران کی اہلیہ بالی وڈاداکارہ انوشکاشرمارواں ماہ بیٹی کی پیدائش کےبعدپہلی بارمنظرعام پردکھائیےاوراس موقع پرمیڈیاکےکیمروں کودیکھ کرمعروف بھارتی جوڑی نےہاتھ ہلائے۔
منظرعام پرآنےوالی ویڈیواس موقع کی ہےجب انوشکا اور ویرات کی خوشگوار موڈ میں ممبئی میں ڈاکٹر کےکلینک سےباہرنکل کرکارمیں بیٹھ رہےتھے۔
اس موقع پر اداکارہ انوشکا شرما نے تصاویر لینے کے لیے جمع ہونے اور ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے پر فوٹوگرافرز کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں رواں ماہ بیٹی پیداہوئی ہے اور ویرات کوہلی نےایپ انسٹاگرام کے ذریعے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع پبلک کی تھی ۔