News Makers

تازہ ترین

کورونا وائرس پاکستان میں مصدقہ کیسز
374173
  • اموات 7662
  • سندھ 162227
  • پنجاب 114010
  • بلوچستان 16744
  • خیبرپختونخوا 44097
  • اسلام آباد 26569
  • گلگت بلتستان 4526
  • آزاد کشمیر 6000

 

عامرلیاقت کی سابقہ اہلیہ نےاپنامعاملہ اللہ پرچھوڑدیا

عامرلیاقت کی سابقہ اہلیہ نےاپنامعاملہ اللہ پرچھوڑدیا
اپ لوڈ :- جمعرات 31 دسمبر 2020
ٹوٹل ریڈز :- 51

ویب ڈیسک ۔۔  تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ، ٹی وی اینکراورمذہبی اسکالرعامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں ان کےشوہر نے طلاق دے دی ہے۔
 
واضح رہےکہ عامر لیاقت نے دوسری شادی کی تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی، ان کی دوسری شادی اداکارہ طوبیٰ عامر سے ہوئی تھی۔ عامر لیاقت نے پہلے شادی کو کچھ عرصہ خفیہ رکھا تھا تاہم جولائی 2018 میں ہونے والے عام انتخابات کے دوران کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران انہیں اپنی دوسری شادی کااعتراف کرناپڑا۔
 
عامر لیاقت کی جانب سے دوسری شادی کے عوامی سطح پر اعتراف کے ٹھیک دو سال بعد اب ان کی پہلی اہلیہ نے تصدیق کی ہے کہ شوہر نے انہیں طلاق دے دی تھی۔
 
بشریٰ اقبال کے مطابق عامر لیاقت نے دوسری بیوی کی درخواست پر انہیں فون کال کرکے طلاق دی، جو ان کے لیے اور ان کے بچوں کے لیے کسی صدمے سے کم نہیں تھا۔ انہوں نےکہاکہ وہ اپنامعاملہ اللہ پرچھوڑتی ہیں ۔ 

Copyright © 2018 News Makers. All rights reserved.